ETV Bharat / state

کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد میں کمی - Decrease new cases

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، لیکن اب اس کی رفتار سست پڑتی نظر آ رہی ہے۔ سات مہینے کے بعد دس ہزار سے کم کورونا انفیکشن کے نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

کورونا انفیکشن کے نئے کیسز میں کمی
کورونا انفیکشن کے نئے کیسز میں کمی
author img

By

Published : Jan 26, 2021, 4:51 PM IST

ملک میں پچھلے برس جون کے بعد پہلی بار ایک دن میں کورونا انفیکشن کے دس ہزار سے کم نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ اسی مدت میں وبا کو مات دینے والوں کی تعداد 15 ہزار سے زیادہ رہی۔

اس دوران ملک میں اب تک 20 لاکھ 23 ہزار 809 لوگوں کو کووڈ -19 کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 9102 نئے کیس سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ چھ لاکھ 76 ہزار ہوگئی ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ اب بھی جاری ہے

مسلسل پانچویں دن 15 ہزار سے کم اورسات مہینے بعد 10 ہزار سے کم کورونا انفیکشن کے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15901 مریض صحت مند ہوئے ہیں جس کے ساتھ ہی صحت مند ہونے والے لوگوں کی تعداد ایک کروڑ تین لاکھ 45 ہزار 985 ہوگئی۔

فعال معاملات 6916 سے گھٹ کر 177266 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران 117 مریض ہلاک ہوگئے جس سے اموات کی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 587 ہوگئی۔

ملک میں بازیافت کی شرح بڑھ کر 96.90 فیصد ہوگئی ہے اور فعال کیسز کی شرح کم ہوکر 1.66 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.44 فیصد ہے۔

کورونا انفیکشن کے نئے کیسز میں کمی
کورونا انفیکشن کے نئے کیسز میں کمی

کیرالہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، زیادہ سے زیادہ 2262 فعال معاملے کم ہوئے ہیں اور زیادہ سے زیادہ 5606 مریض بھی صحت مند ہوگئے ہیں۔

ریاست میں اب فعال معاملوں کی تعداد 70859 ہے، جبکہ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 8.19 لاکھ ہوگئی ہے جبکہ مزید 17 مریضوں کی اموات کی تعداد بڑھ کر 3624 ہوگئی ہے۔ فعال معاملات میں کیرالہ پہلے نمبر پر ہے۔

مہاراشٹرا میں اس عرصے کے دوران 1268 فعال معاملے کم ہوئے ہیں، اور اس سے زیر علاج مریضوں کی کل تعداد 44789 ہوگئی ہے۔

اسی کے ساتھ ہی 3080 مریض صحتمند ہوگئے، اور وہیں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 19.15 لاکھ ہوگئی، جبکہ 30 مزید مریضوں کی اموات کے بعد تعداد 50815 ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.