بریلی: کورونا وبا کی پہلی، دوسری اور تیسری لہر کے بعد اب سفر حج پر جانے والے عازمین کے لیے راستہ آسان ہو گیا Hajj Permission 2022 ہے۔
گذشتہ تین برس کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب ایک تہائی عازمین نے سفر حج پر جانے کے لیے درخواست کے عمل کو مکمل کر لیا ہے۔ تاہم سفر حج پر جانے کی اجازت ملنے کے بعد بھی عازمین کی تعداد مایوس کرنے والی ہے۔ Drop in Number of Applications for Haj 2022
رواں برس صرف 367 عازمین نے ہی سفر حج پر جانے کے لیے درخواست دی ہے۔ جبکہ سنہ 2019ء میں 1280 عازمین حج نے مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ کا دیدار کیا تھا۔ یعنی تین برس کے عرصے میں ایک تہائی عازمین کی تعداد میں کمی آئی ہے۔
وہیں بریلی ڈویژن کے باقی اضلاع کی بات کریں تو حالات مزید مایوس کن ہیں۔ یہاں کسی بھی ضلع میں سفر حج پر جانے والے عازمین کی تعداد ایک سو سے زیادہ نہیں ہے۔ ضلع بدایوں سے 62، شاہ جہاں پور سے 51، پیلی بھیت سے 45 عازمین نے سفر حج کے لیے درخواست دی ہے۔ اس طرح بریلی ڈویژن کے سبھی چاروں اضلاع سے کل 525 عازمین نے سفر حج پر جانے کے لیے درخواست فارم پُر کیا ہے۔
بریلی حج سیوا سوسائیٹی کے سرپرست پمّی خان وارثی نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے دو برس تک سفر حج پر پابندی عائد تھی۔ لوگوں کے ذہن میں کورونا کا خوف کم تو ہوا ہے، لیکن ختم نہیں ہوا ہے۔مزید پڑھیں:
پمّی خان وارثی مزید کہتے ہیں کہ عازمین حج کی تعداد میں کمی کی دوسری وجہ سفر حج کا مہنگا ہونا بھی ہے وہ حکومت ہند سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سفر حج کے لیے عازمین کو سہولیات ملنے Decrease Number of Hajj pilgrims in 2022 چاہیے، حکومت کی رعایت اور سہولت کے ساتھ ساتھ قوانین میں بھی آسانی ہونی چاہیے۔
واضح رہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا نے سفر حج پرجانے والے عازمین کے لئے فارم پُر کرنے کی آخری تاریخ 31 جنوری مقرر کی تھی تاہم بعد ازیں حج کمیٹی آف انڈیا نے اس تاریخ کو بڑھاکر 15 فروری کر دیا تھا۔ بریلی ضلع میں 31 جنوری تک کل 316 عازمین نے فارم پُر کیا تھا، جبکہ تاریخ بڑھنے کے بعد یہ تعداد 367 تک پہہنچ گئی ہے۔