ETV Bharat / state

نوئیڈا میں کورونا کے معاملے میں کمی

author img

By

Published : Dec 16, 2020, 9:01 PM IST

گزشتہ چھے ماہ میں نوئیڈا سمیت گوتم بدھ نگر میں کورونا کے معاملے میں مزید کمی آئی ہے، ضلع انتظامیہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے درمیان محض 39 کورونا کے نئے مریض سامنے آئیں ہیں۔

نوئیڈا میں کورونا کے معاملے میں کمی
نوئیڈا میں کورونا کے معاملے میں کمی

ریاست اترپردیش کے نوئیڈا سمیت ضلع گوتم بدھ نگر میں انتظامیہ اور طبی عملہ کی کوششوں کے بدولت کورونا مریضوں کی تعداد میں مزید کمی آئی ہے ۔

ضلع انتظامیہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق کورونا مدت کے ساڑھے چھ ماہ بعد ضلع میں سب سے کم 39 نئے کورونا کے مریض سامنے آئیں ہیں۔

ویڈیو

اس سے قبل 13 دسمبر کو ضلع میں 49 کورونا متاثرہ مریض پائے گئے تھے ۔ وہیں 89 متاثرہ افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد ضلع میں کورونا سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 23،459 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 48 گھنٹوں کے درمیان ایک بھی کورونا متاثرہ مریضوں کی موت واقع نہیں ہوئی ہے۔

ڈسٹرکٹ سرویلانس آفیسر ڈاکٹر سنیل دوہرا کا کہنا ہے کہ ضلع میں اب کورونا متاثرہ مریضوں کی تعداد 39 ہے۔ فعال کیسیز کے معاملے میں اب بھی یہ ضلع ریاست میں پانچویں نمبر پر ہے۔ فی الحال 763 مریض ابھی بھی زیر علاج ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.