ETV Bharat / state

Jauhar Trust جوہر یونیورسٹی کی اراضی واپس لینے کا فیصلہ شرمناک ہے: شاہنواز عالم

اقلیتی کانگریس کے ریاستی صدر شاہنواز عالم نے جوہر یونیورسٹی کی زمین واپس لینے کے یوگی حکومت کے فیصلے کو بی جے پی کی تعلیم مخالف ذہنیت کی مثال قرار دیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 31, 2023, 10:38 PM IST

جوہر یونیورسٹی کی اراضی واپس لینے کا فیصلہ شرمناک ہے: شاہنواز عالم

لکھنو: اقلیتی کانگریس کے ریاستی صدر شاہنواز عالم نے جوہر یونیورسٹی کی زمین واپس لینے کے یوگی حکومت کے فیصلے کو بی جے پی کی تعلیم مخالف ذہنیت کی مثال قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بی جے پی کے وزراء نہ تو خود تعلیم یافتہ ہیں اور نہ ہی وہ کسی کو پڑھنے کی اجازت دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی سے زمین واپس لینا شرمناک ہے جس طریقے سے اعظم خان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کی مذمت کی جانی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: Azam Khan’s Jauhar Trust جوہر ٹرسٹ کو دی گئی اراضی حکومت واپس لے گی، اترپردیش کابینہ کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ یوگی حکومت کو سیاسی رہنما اعظم خان سے دشمنی ہو سکتی ہے لیکن یونیورسٹی اور تعلیمی اداروں سے دشمنی کیسے ہو سکتی ہے جس حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ ریاست کے ہر ضلع میں یونیورسٹی تعمیر کرائیں گے لیکن اج وہی حکومت جوہر یونیورسٹی کو مسلسل نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ کانگریس رہنما شاہنواز عالم نے کہا کہ مودی حکومت نے ہر ہفتے یونیورسٹی بنانے کا وعدہ کیا تھا لیکن 9 سالوں میں یونیورسٹی کی ایک اینٹ بھی نہیں رکھی گئی۔ اس کے ساتھ ہی بی جے پی حکومت ایک یونیورسٹی کو صرف اس لیے تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے کہ اسے بنانے والا حکومت کا مخالف ہے اور کانگریس کے ایک لیڈر عزیز قریشی نے اس کی منظوری اس وقت دی تھی جب وہ گورنر تھے۔ انہوں نے کہا کہ یوگی حکومت کا یہ فیصلہ ایسے ہی ہے جیسے منو وادیوں نے بدھ نظریات کی مرکز نالندہ یونیورسٹی کو جلا دیا تھا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.