ETV Bharat / state

مسلم پرسنل لاء بورڈ کے پروگرام میں جہیز کے خلاف مہم چلانے کا فیصلہ - لکھنؤ میں پرسنل لاء بورڈ کا پروگرام

پرسنل لاء بورڈ کے رکن مولانا خالد رشید نے لکھنؤ میں منعقد پروگرام کے مقصد کو بتاتے ہوئے کہاکہ اس پروگرام کے ذریعے مسلم سماج سے اپیل کی جائے گی کہ شادیوں میں جہیز کا بھرپور بائیکاٹ کریں، نکاح کو آسان بنائیں، نہ جہیز لیں اور نہ ہی دیں۔ Campaign Against Dowry

Campaign Against Dowry
پرسنل لاء بورڈ کے پروگرام میں جہیز کے خلاف مہم چلانے کا فیصلہ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 10, 2023, 7:21 PM IST

پرسنل لاء بورڈ کے پروگرام میں جہیز کے خلاف مہم چلانے کا فیصلہ

لکھنؤ: آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ کی جانب سے تفہیم شریعت کے عنوان سے لکھنو کے عیش باغ عیدگاہ میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن مولانا عتیق بستوی نے کیا، ان کے علاوہ مولانا خالد رشید فرنگی محلی، مولانا نعیم الدین، مولانا سفیان نظامی سمیت شہر کی سرکردہ شخصیات بھی شامل ہوئیں اور کثیر تعداد میں عوام نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر پرسنل لاء بورڈ کے رکن مولانا خالد رشید نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اس پروگرام کا مقصد ہے کہ مسلمانوں کو ان کے پرسنل لاز سے متعارف کرایا جائے اور اس تعلق سے جو غلط فہمیاں پیدا کی گئی ہیں اس کو بھی دور کی جائے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس پروگرام کا ایک اہم مقصد یہ بھی ہے کہ سبھی ماؤں سے اپیل کیا جائے گا کہ شادیوں میں جہیز کا بھرپور بائیکاٹ کریں، نکاح کو آسان بنایا جائے، نہ جہیز لینا اور نہ ہی دینا دونوں کی روک تھام پر زور دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ خواتین کے حقوق کے متعلق بھی بات چیت کی جائے گی مزید آئین ہند اور مسلم پرسنل لاز میں خواتین کے کیا حقوق ہیں، اس سے بھی خواتین کو متعارف کرایا جائے گا، تاکہ خواتین اپنے حقوق کو پہچانیں اور اس کے تحت اپنی زندگی گزار سکیں۔ مولانا خالد رشید نے کہاکہ خواتین کو مسجدوں میں جانے سے کبھی بھی منع نہیں کیا گیا ہے، واضح رہے کہ مسلم پرسنل لاء بورڈ نے بھی اس مسئلے پر غورو فکر کیا اور خواتین کے لیے مسجد میں مردوں سے علیحدہ انتظام و انصرام کرنے کے لیے بھی کہا گیا اس کی مخالفت مسلم لاء پرسنل بورڈ نہیں کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے آگے کہاکہ گزشتہ میٹنگ میں مسلم پرسنل لاء بورڈ نے اس بات پر زور دیا تھا کہ ملک میں اوقاف املاک پر ناجائز قبضے ہو رہے ہیں، اس کو ہٹانے کے لیے لیگل ٹیم تشکیل دی جائے گی اور اس کی پرزور طریقے سے لڑائی لڑی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.