ETV Bharat / state

Lakhimpur Kheri Violence Case: آشیش مشرا کی ضمانت رد کرنے کے مطالبے پر پیر کو فیصلہ - Suprimecourt on Lakhimpur Kheri Violence Case

لکھیم پور کھیری تشدد معاملے میں چیف جسٹس این وی رمنا، جسٹس سوریہ کانت اور ہیما کوہلی کی ڈویژن بنچ نے متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد 04 اپریل کو اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ Lakhimpur Kheri Violence Case۔

Lakhimpur Kheri Violence Case
Lakhimpur Kheri Violence Case
author img

By

Published : Apr 17, 2022, 7:48 PM IST

نئی دہلی: سپریم کورٹ پیر کے روز مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے کمار مشرا ’ٹینی‘ کے بیٹے اور لکھیم پور کھیری تشدد معاملے کے اہم ملزم آشیش مشرا کی ضمانت رد کرنے کے مطالبے سے متعلق عرضیوں پر اپنا فیصلہ سنائے گا۔ Lakhimpur Kheri Violence Case۔ چیف جسٹس این وی رمنا، جسٹس سوریہ کانت اور ہیما کوہلی کی ڈویژن بنچ نے متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد 04 اپریل کو اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق، یہ معاملہ 18 اپریل کو جسٹس رمنا کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کے سامنے فیصلہ کے لیے فہرست بند کیا گیا ہے۔

الہٰ آباد ہائی کورٹ نے 10 فروری کو گذشتہ سال 3 اکتوبر کو کسانوں کے احتجاج کے دوران اتر پردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری تشدد میں چار کسانوں سمیت آٹھ لوگوں کے قتل کا کلیدی ملزم آشیش مشرا کو ضمانت دے دی تھی۔ متوفی کسانوں کے لواحقین اور دیگر نے ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ ان عرضیوں کی سماعت کے دوران جن میں ضمانت کی منسوخی کی عرضی کی گئی تھی، ڈویژن بنچ نے ضمانت کی ’بنیاد‘ پر کئی سوالات اٹھائے تھے۔ سپریم کورٹ کی طرف سے قائم کردہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے اتر پردیش حکومت سے آشیش کی ضمانت کے خلاف اپیل کرنے کی سفارش کی تھی، لیکن حکومت نے اسے نظر انداز کر دیا۔

کلیدی ملزم آشیش کی ضمانت کی مخالفت کرنے والے عرضی گذاروں نے گواہوں کو دھمکانے اور شواہد کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے اندیشے کے الزامات بھی لگائے تھے۔ریاستی حکومت کی طرف سے پیش ہوئے ایڈوکیٹ مہیش جیٹھ ملانی نے حالانکہ استدلال کرتے ہوئے کہا تھا کہ معاملے سے متعلق گواہوں کو مکمل سکیورٹی دی جا رہی ہے۔ کسی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔انہوں نے عدالت عظمیٰ کو بتایا تھا کہ گواہوں کو خطرہ ہونے کے اندیشے کے پیش نظر ایس آئی ٹی نے آشیش کی ضمانت کے خلاف اپیل دائر کرنے کی سفارش کی تھی، لیکن ریاستی حکومت نے تمام گواہوں کو پولیس تحفظ فراہم کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے ایس آئی ٹی کے خیال اختلاف رائے کی تھی۔

مزید پڑھیں:

ضمانت کی مخالفت کرنے والے کچھ عرضی گذاروں کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر ایڈوکیٹ دشینت دوے نے ڈیویژن بنچ کے سامنے گواہوں کو دھمکی دیے جانے کے مسئلے کو زور و شور سے بینچ کے سامنے اٹھایا تھا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.