ETV Bharat / state

مطلقہ خاتون کو سوشل میڈیا پر جان سے مارنے کی دھمکی - سوشل میڈیا

ریاست اتر پردیش کے بریلی میں واقع اعلیٰ حضرت خاندان سے تعلق رکھنے والے شیران رضا خان کی مطلقہ ندا خان کو سوشل میڈیا پر ملی دھمکی سے علاقے میں سراسمیگی پھیل گئی۔

ندا خان کو سوشل میڈیا پر دھمکی
author img

By

Published : Jun 9, 2019, 5:40 AM IST

اس سے قبل اعلیٰ حضرت خاندان کے آپسی تنازع کی خبروں نے عوام کو اپنی طرف متوجہ کیا تھا، اب ندا خان کے معاملے سے اس میں مزید سنسنی پھیل گئی ہے۔

ندا خان کو سوشل میڈیا پر دھمکی

خیال رہے کہ درگاہ اعلیٰ حضرت کے سجادہ نشین احسن رضا خان اور ان کے چچازاد بھائی شران رضا خان نے ایک دوسرے پر مقدمہ دائر کیا ہے۔

ڈاکٹر ذاکر نائک کی فوٹو لگی فیس بک کے اکاؤنٹ سے انہیں دھمکی ملی ہے۔ ٹرو کالر کے مطابق دھمکی دینے والے شخص کا نام شعیب احمد آ رہا ہے۔

شیران رضا خان اور ندا خان کی شادی 28 فروری 2015 کو ہوئی تھی مگر ایک برس کے اندر دونوں کے درمیان علاحدگی ہو گئی اور طلاق ہوگیا۔

اس کے بعد ندا خان نے اپنے شوہر شیران رضا خان کے خلاف جہیز، گھریلو استحصال، مارپیٹ، ایک وقت میں تین طلاق اور گزارا بھتہ دیے جانے کا مقدمہ درج کرایا تھا، اب یہ معاملہ ضلع عدالت میں زیرِ غور ہے

ندا خان نے فیس بک پر ملی جان سے مارنے کی دھمکی سے پولیس کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے نیز انہوں نے اپنے سابق شوہر پر ایسے کام میں ملوث ہونے کا الزام بھی لگایا ہے۔

Intro:نوٹ: اس خبر سے متعلقہ 2 ویڈیو اور 2 فوٹوز کو وہاٹس ایپ گروپ Etv Urdu Input پر بھیجا گیا ہے.
شکریہ ڈیسک.....

بریلی میں اعلیٰ حضرت خاندان کے آپسی تنازع اور گھمسان کے درمیان اسی خاندان کے اہم فرد شیران رضا خان کی طلاق شدہ بیوی ندا خا. اس کو فیس بُک کے میسنجر سے دھمکی دی گئ ہے. میسنجر آئ ڈی پر عالمی شہرت یافتہ اسلامک اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا فوٹو لگا ہے. ایسا مانا جا رہا ہے کہ فیس بک آئ ڈی فرضی ہے اور یہ بریلی شہر کے ہی کسی شخص کا کام ہے جو ندا خان اس کو بخوبی جانتا اور پہچانتا ہے.

Body:بریلی میں درگاہ اعلیٰ حضرت خاندان میں درگاہ کے سجادہ نشین احسن رضا خان اور انکے چچازاد بھائ شیران رضا خان کے درمیان تنازع زوروں پر ہے. دونوں طرف سے شہر کوتوالی میں ایک دوسرے کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے، لیکن بیان بازی کا دور ابھی تک تھما نہیں ہے. اسی بیچ شیران رضا خان کی طلاق شدہ بیوی ندا خان نے تھانا شہر کوتوالی میں فیس بک کی میسنجر آئ ڈی سے جان سے مارنے کی دھمکی دیئے جانے کی رپورٹ درج کرائ ہے.

خاص بات یہ ہے کہ دھمکی دینے کے لیئے جس آئ ڈی کا استعمال کیا گیا ہے، اسکی پروفائل پکچر پر عالمی شہرت یافتہ اسلامک اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا فوٹو لگا ہے. میسنجر سے میسج بھیجنے والے کا ٹرو کالر پر نام شوئیب احمد دکھا رہا ہے. اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ فیس بک آئ ڈی فرضی ہے. لیکن اتنا طے ہے کہ ندا خان کو دھمکی دینے والا شخص ندا خان کو بخوبی جانتا اور پہچانتا ہے. ایک اور اہم بات کہ اسکے پاس ندا خان کا پرسنل موبائل نمبر ہے.

دراصل درگاہ اعلیٰ حضرت خاندان کے اہم فرد شیران رضا خان اور ندا خان کی شادی 28 فروری 2015 کو بڑی شان و شوکت کے ساتھ ہوئ تھی. لیکن یہ رشتہ شادی کی پہلی سالگرہ ہونے سے پہلے ہی طلاق ہو گیا. ندا خان نے اپنے شوہر شیران رضا خان کے خلاف جہیز، گھریلو استحصال، مارپیٹ، ایک وقت میں تین طلاق اور گزارا بھتہ دیئے جانے کا مقدمہ درج کرایا تھا. اب یہ معاملہ ضلع عدالت میں زیرِ غور ہے.

ندا خان نے فیس بک کے میسنجر آئ ڈی سے جان سے مارنے کی دھمکی دیئے جانے کے بابت ایک تحریر تھانا شہر کوتوالی کی بہاری ہور پولس چوکی پر ایک تحریر دی ہے، اس میں دھمکی دیئے جانے کا شک اپنے شوہر کی طرف ظاہر کیا ہے. لہزا تحریر میں شیران کو نامزد کیا گیا ہے.

اب ایسے حالات میں شیران رضا خان کو دو طرفہ پیش بندی کا شکار ہونا پڑ رہا ہے. شیران ایک طرف اپنے تایا زاد بھائ اور درگاہ اعلیٰ حضرت کے سجادہ نشین احسن رضا خان کے خلاف. مورچہ کھولے ہوئے ہیں تو وہیں دوسری جانب انکی طلاق شدہ بیوی ندا خان نے ایک تحریر دی ہے.

Conclusion:مستفیض علی خان
ای ٹی وی بھارت
بریلی

+919897531980
+919319447700
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.