ETV Bharat / state

بریلی: جنسی زیادتی کی شکار نابالغ لڑکی کی موت

author img

By

Published : Jan 10, 2021, 9:21 PM IST

بریلی کے ضلع ہسپتال میں زیر علاج جنسی زیادتی کی شکار سات ماہ کی حاملہ نابالغ لڑکی نے دم توڑ دیا۔ سنیچر کے روز اسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

death of a minor girl who was raped in bareilly uttar pradesh
بریلی: جنسی زیادتی کی شکار نابالغ لڑکی کی موت

ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں جنسی زیادتی کی شکار سات ماہ کی حاملہ لڑکی نے علاج کے دوران ڈسٹرکٹ ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ اسے گذشتہ روز ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

death of a minor girl who was raped in bareilly uttar pradesh
بریلی کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس روہت سنگھ سجوان

ملزم بنباری لال کو پہلے ہی گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

متاثرہ لڑکی کے والد کے مطابق، ملزم نے اس کی بیٹی سے متعدد بار جنسی زیادتی کی تھی۔ وہ سات ماہ کی حاملہ تھی۔

یہ بھی پڑھیں: 'کانگریس کا اتحاد عوام کے ساتھ۔'

بریلی ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ایک سینئر ڈاکٹر آر کے گپتا نے بتایا کہ جب ہفتے کے روز اسے ہسپتال لایا گیا تو بچی کی حالت تشویشناک تھی۔

بریلی کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس روہت سنگھ سجوان نے کہا کہ بچوں سے متعلق جنسی تحفظات (پی او سی ایس او) ایکٹ کے تحت فتح گنج ویسٹ پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے اور پوسٹ مارٹم کے بعد ہی موت کی اصل وجہ کا پتہ چل سکے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.