ریاست اتر پردیش کے ضلع ایٹہ کے کوتوالی قصبے کے شرینگار نگر میں ایک مکان کے اندر پانچ افراد کی لاش ملنے سے آس پاس میں افراتفری کا ماحول ہے۔
ان میں دو بچے اور دو خواتین سمیت ایک بزرگ شامل ہیں۔ ایک ہی مکان میں پانچ افراد کی لاش ملنے کی وجہ سے علاقے میں ہلچل ہے۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔
دراصل ہفتہ کی صبح پولیس کو اطلاع ملی کہ علاقے کے ایک مکان کا گیٹ اندر سے بند ہے اور گھر کی اندر ایک خاتون کی لاش پڑی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد جب پولیس موقع پر پہنچی تو گھر کے اندر سے 5 لاشیں برآمد کی۔ واقعے کی اطلاع پر ایس ایس پی سنیل کمار سنگھ بھی واقع پر پہنچ گئے۔