ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے قصبہ بڈھانہ میں تنظیم دعوۃ الاصلاح کی ایک اہم میٹنگ (Dawat e islah Meeting) مدرسہ فیض القرآن میں منعقد کی گئی۔ اس میٹنگ کی صدارت مفتی عالم بڈھانوی نے کی اور نظامت کے فرائض مفتی مصطفی ندوی نے انجام دئے۔
اس موقع پر معاشرے میں پھیلی ہوئی خرافات اور رسوم و رواج کو ختم کرنے پر زور دیا گیا۔ میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے مولانا عباس اور مولانا اسلم نے کہا کہ اتحاد و اتفاق وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ جس قوم نے اتحاد واتفاق قائم کیا وہ سربلند ہوئی اور جو قوم اختلاف اور انتشار کا شکار ہوئی اس قوم کو بھلا دیا گیا۔
وہیں اس موقع پر مفتی محمد رضوان اور حافظ کامل نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں خرافات اور رسوم و رواج اتنے پھیل چکے ہیں کہ شیطان بھی شرما جائے۔ ہماری شادیوں میں اتنا فضول خرچ ہوتا ہے کہ غریب کی بچیوں کے نکاح میں دشواریاں پیش آ رہی ہے۔
میٹیگ میں شریک قاری غفران اور قاری ظریف نے کہا کہ ہم ووٹر آئی ڈی بنوانے میں سستی اور کاہلی سے کام لیتے ہیں، اس وقت الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹر آئی ڈی بنائے جا رہے ہیں، جن کی عمر 18 برس ہو چکی ہے۔ وہ اپنے ووٹر آئی ڈی بنوا لیں۔
یہ بھی پڑھیں: دین اسلام میں کوئی زبردستی نہیں: مولانا کلب جواد
تنظیم کے صدر مفتی محمد گلفام نے کہا کہ تنظیم دعوۃ اصلاح کا مقصد خدمت خلق ہے۔ ہماری کوشش رہےگی کہ ہم عوام الناس کی زیادہ سے زیادہ خدمت کریں۔
شرکاء میں مفتی عبدالقادر، قاری غفران، مولانا عباس، مولانا آس محمد، قاری غفران، مفتی لقمان، ماسٹر علی حسن، حافظ اکبر وغیرہ موجود رہے۔