ETV Bharat / state

باپ کے ہاتھوں بیٹی کا قتل

اترپردیش کے ضلع اٹاوہ کے فرینڈس کالونی علاقے میں بیٹی کے کردار سے دلبرداشتہ ایک شخص نے اپنی بیٹی کو گولی مار کر قتل کردیا۔

author img

By

Published : Jul 3, 2019, 8:01 PM IST

علامتی تصویر

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر رام یش سنگھ نے بدھ کو یہاں بتایا کہ فرینڈس کالونی کے یدوونشر نگر میں قتل غیرت کا ایک معاملہ پیش آیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سبکدوش فوجی ادے ویر نے منگل کی رات پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی 17 سالہ بیٹی نے خود کو گولی مار کرخودکشی کر لی ہے۔ معاملے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں شکایت کنندہ و چشم دید گواہ و لڑکے کے مامو سنیل کمار نے پولیس کو بتایا کہ لڑکی نے خودکشی نہیں کی ہے بلکہ اس کے بہنوائی ادے ویر نے اسے گولی مارکر ہلاک کیا ہے۔

سنیل کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کی بنیاد پر پولیس نے ادے ویر سنگھ کو بیٹی کے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(شہر) اور سرکل افسر کی قیادت میں ایک جانچ ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

پولیس پوچھ میں ادے ویر نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیٹی غلط راستے پر جارہی تھی اس لئے اس نے عزت نفس کے خاطر بیٹی کو گولی ماردی۔پولیس نے اسے عدالت میں پیش کرنے کے بعد جیل بھیج دیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.