ETV Bharat / state

Daughter Accused of killing Mother:انشورنس کی رقم ہڑپنے کے لئے بیٹی نے ماں کو جلا دیا - انشورنس کی رقم ہڑپنے کے لئے بیٹی نے ماں کو جلانے کا الزام

گریٹرنوئیڈا کے دنکور کوتوالی علاقے کے چپر گڑھ گاؤں کی رہنے والی ویرما (60) گزشتہ کئی سالوں سے جھجھر روڈ پر بیٹے وپن، بہو اور دو پوتوں کے ساتھ رہ رہی تھیں۔ ویرما کی دو بیٹیاں شادی شدہ ہیں۔ ایک سال سے بیٹا اور بہو دہلی میں مقیم تھے، جب کہ پوتے رشبھ اور ارمبھ دادی کے ساتھ رہتے تھے۔ ویرما نے تقریباً 16 کمرے کرائے پر دیے رکھے ہیں۔ Daughter killed her Mother out of Greed for Money

ماں کو جلا دیا
ماں کو جلا دیا
author img

By

Published : Apr 17, 2022, 7:19 AM IST

ریاست اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا کے دنکور کے چپر گڑھ گاؤں کے جھجھر علاقہ میں انشورنس کے 15 لاکھ روپے کے حصول کے لئے ایک بیٹی نے اپنی ہی والدہ کا قتل کردیا ہے۔ ہلاک شدہ خاتون کے بیٹے نے اپنی بہن اور بہنوئی پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے والدہ کو قتل کرنے کے بعد لاش کو کچن میں رکھ کر گیس سیلنڈر کا پائپ نکال کر آگ لگا کر فرار ہوگئے،تاکہ دیکھنے والوں کے یہ معاملہ قتل کے بجائے حادثہ معلو م ہو۔ پولیس نے بیٹے کی تحریر پر بہنوئی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے۔ Daughter killed her Mother out of Greed for Money

پولیس کے مطابق دنکور کوتوالی علاقے کے چپر گڑھ گاؤں کی رہنے والی ویرما (60) گزشتہ کئی سالوں سے جھجھر روڈ پر بیٹے وپن، بہو اور دو پوتوں کے ساتھ رہ رہی تھیں۔ ویرما کی دو بیٹیاں شادی شدہ ہیں۔ ایک سال سے بیٹا اور بہو دہلی میں مقیم تھے، جب کہ پوتے رشبھ اور ارمبھ دادی کے ساتھ رہتے تھے۔ ویرما نے تقریباً 16 کمرے کرائے پر دیے رکھے ہیں۔
صبح جب کرایہ دار ششی باورچی خانے سے پانی لینے گیا تو باورچی خانے کا دروازہ باہر سے بند تھا، اور ویرما جلی ہوئی حالت میں پڑی تھی۔ ششی کی آواز سن کر آس پاس کے لوگ بھی موقع پر پہنچ گئے،جس کے بعد لوگوں نے اس واقعہ کی اطلاع پولیس اور اہل خانہ کو دی۔ ویرما کے بیٹے وپن نے بڑی بہن مینو پر اپنی ماں کے قتل کرنے اور جلانے کا الزام لگایا ہے۔ مینو کا سسرال دنکور کے ہیتیوا گاؤں میں ہیں۔

مزید پڑھیں:Murder in Greater Noida: گریٹر نوئیڈا میں بیٹا ہی نکلا والد کا قاتل

بیٹے کا الزام ہے کہ اس کے والد کی موت کے بعد 14 لاکھ روپے کی انشورنس کی رقم ویرما کو ملی تھی۔ اس نے وہ رقم وپن کو دی۔ مینو نے اس کے خلاف سخت احتجاج کیا اور کئی دنوں تک ناراضگی ظاہر کی۔ چند ماہ قبل مینو نے اپنی ماں کا 15 لاکھ روپے کا بیمہ کرا دیا تھا۔ اس 15 لاکھ روپے کو ہڑپنے کے لیے مینو اور بہنوئی مہاویر نے میری ماں کا قتل کر دیا اور کچن میں آگ لگا دی تاکہ یہ معاملہ حادثہ لگے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.