ETV Bharat / state

رمضان المبارک میں کھجور کا کاروبار شدید متاثر

بھارتی ریاست اترپردیش کے شمالی شہر بنارس میں کھجور کا کاروبار شدید متاثر ہوا ہے۔ رمضان المبارک میں بنارس کے دال منڈی بازار میں کھجور کا کاروبارعروج پر ہوتا تھا، لیکن رواں برس لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کی وجہ سے شدید بحران کا شکار ہے۔

کھجور کا کاروبار
کھجور کا کاروبار
author img

By

Published : May 13, 2020, 10:30 PM IST

دال منڈی بازار میں کھجور کے کاروباری محمد الطاف نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ رواں برس لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروبار کافی متاثر ہوئے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے کہا کہ دال منڈی بنارس کی سب سے بڑی بازار ہے، جہا تھوک اور ریٹیل دونوں کاروبار بڑے پیمانے پر ہوتا ہے۔ رمضان المبارک کے موقع پر خریداروں کی سخت بھیڑ ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دال منڈی میں نہ صرف بنارس سے بلکہ مشرقی اتر پردیش کے بیشتر اضلاع سے لوگ خریداری کے لیے آتے ہیں۔

رمضان المبارک میں کھجور کے بڑے بڑے کاروباری بھی بنارس سے لے جاتے ہیں اور کاروبار کرتے ہیں، لیکن اس بار نصف رمضان ختم ہوچکا ہے ساتھ ہی لاک ڈاؤن ہے، جس کی وجہ سے صرف علاقائی لوگوں کو ہی کھجور پہنچایا جا سکا۔ بڑے کھجور کے کاروباریوں کو شدید نقصان ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.