رامپور: ریاست اترپردیش کے رامپور کو نوابوں کا شہر کا کہا گیا ہے۔ یہاں ذائقوں کے شوقین افراد کے لیے شاہی دسترخوان Royal Food Rampur کے نام سے ایک منفرد طرز کا ریستوران منظر عام پر آیا ہے۔ اس ریستوران کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں اسلامی تہذیب کو اجاگر کرتے خوبصورت انداز میں دسترخوان لگائے نظر آئیں گے۔ شاہی دسترخوان ریستوران کا باضابطہ افتتاح معروف سماجی کارکن سمیع خاں کے ہاتھوں فیتہ کاٹ کر عمل میں آیا۔ اس موقع پر سمیع خاں نے اس کوشش کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ لوگ یہاں آسانی سے بیٹھ کر کھانا کھا سکتے ہیں Rampur's royal dining restaurant reflects Islamic culture۔
مزید پڑھیں:
وہیں ریستوران کے دوسرے پارٹنر عزمی رضا خان نے بتایا کہ رامپور کے لوگ جس طرح سے مغلئی ذائقوں کو پسند کرتے ہیں، اس کے مطابق ہی یہاں تمام قسم کے مغلئی پکوانوں کو تیار کرکے بہت ہی مناسب قیمت میں پیش کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ یہاں یہ بتانا بھی دلچسپ ہوگا کہ رامپور کو دیگر خصوصیات کے ساتھ روایتی اور مختلف اقسام کے ذائقوں کے لئے بھی جانا جاتا ہے۔ نوابین رامپور کی ریاست ہونے کی وجہ سے یہاں مزیدار کھانوں کا رواج شروع سے رہا ہے۔