میرٹھ: دارالعلوم دیوبند میں منعقدہ رابطہ مدارس کانفرنس میں ملک بھر سے مدارس کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس کانفرنس میں جو تجاویز پیش کی گئی ان میں دارالعلوم سے تعلق رکھنے والے تمام مدارس کو کسی بھی بورڈ سے الحاق ہونے کی ضرورت نہیں ہے. Darul Uloom Hidayaat On Madaris In Meeruth
یہ مدارس پہلے کی طرح لوگوں کے عطیات سے چلتے رہیں گے۔ ساتھ ہی اس سے متعلقہ مدارس دینی تعلیم کے نصاب میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی کے بغیر چلائے جائیں گے جبکہ ان مدارس کے نصاب میں بنیادی و دنیاوی تعلیم کو بھی شامل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:AIMPLB On Unifrom Civil Code یکساں سول کوڈ ناقابل قبول اور ملک کے لئے نقصاندہ، مسلم پرسنل لا بورڈ
میرٹھ میں مدرسہ منتظمین نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس میں مدارس کی حالت اور سمت طے کرنے کے لئے نو نکاتی قرارداد منظور کی گئی۔ علمائے کرام نے یوگی حکومت کے مدارس کے سروے کو بھی درست قرار دیا۔ ساتھ ہی اس کانفرنس میں شرکت کرنے والوں نے مدرسہ ایجوکیشن فنڈ اور بچوں کی سہولیات سے متعلق کوتاہیوں کو دور کرنے کے لئے دی گئی ہدایات پر بھی کام شروع کر دیا ہے۔
مدرسہ آپریٹرز کا کہنا ہے کہ حکومت کی تمام ہدایات پر عمل کرتے ہوئے مدرسہ انتظامیہ قانون اور ضابطے کے دائرے میں رہتے ہوئے مدرسہ کو چلانے کا کام کر رہی ہے اور اس پر عمل پیرا رہے گی۔ Darul Uloom Hidayaat On Madaris In Meeruth