ETV Bharat / state

'کورونا ویکسین کے خلاف دارالعلوم دیوبند نے کوئی فتویٰ جاری نہیں کیا' - اردو نیوز دیوبند

کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں پوری دنیا پریشان ہے، وہیں بھارت میں کورونا ویکسین کے آنے سے قبل ہی تنازعہ شروع ہو گیا ہے۔ کورونا ویکسین کا استعمال حرام بتاتے ہوئے چل رہی بحث کے درمیان عالمی شہرت یافتہ تعلیمی ادارہ دارالعلوم دیوبند نے بیان جاری کرکے صاف کہا ہے کہ اس نے ویکسین کے حلال یا حرام ہونے سے متعلق کوئی فتویٰ یا بیان جاری نہیں کیا ہے۔

ashraf usmani
اشرف عثمانی
author img

By

Published : Dec 27, 2020, 8:42 PM IST

دارالعلوم دیوبند کے میڈیا انچارچ اشرف عثمانی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے آج جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خاتمے کے لئے جس ویکسین کی ایجاد اور استعمال کی خبریں بیرون ملک سے آرہی ہیں، وہ ویکسین ابھی ہمارے ملک میں عام طور پر مہیا بھی نہیں ہے۔

دیکھیں ویڈیو

ویکسین تیار کرنے میں کن چیزوں کا استعمال کیا گیا، اس سلسلہ میں بھی کوئی یقینی طور پر ثبوت سامنے نہیں آئی ہے۔ اس لئے ویکسین کے خلاف کوئی بیان یا فتویٰ دینا فی الوقت بے معنیٰ ہے۔

مفتی ابوالقاسم نعمانی نے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر دارالعلوم دیوبند کے نام سے ایک فتویٰ وائرل ہورہا ہے، جس میں کورونا ویکسین کا استعمال کرنا حرام بتایاگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم وضاحت کرنا چاہتے ہیں کہ کورونا ویکسین کا استعمال حرام یا حلال ہونے کے تعلق سے دارالعلوم دیوبند نے کوئی فتویٰ یا بیان جاری نہیں کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

گجرات بلدیاتی انتخابات میں مجلس اتحادالمسلمین بھی حصہ لے گی

واضح ہو کہ کرونا ویکسین تیار کرنے میں سور کی چربی کا استعمال کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر مخالفت اور حمایت میں گزشتہ کئی روز سے بحث جاری ہے، اتنا ہی نہیں ویکسین کے استعمال کو حرام بتاتے ہوئے دارالعلوم دیوبند کے نام سے ایک جھوٹا فتویٰ بھی وائرل کیا جارہا ہے، جس سے ویکسین کو لے کر لوگوں میں شک وشبہ کی صورت حال بنی ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.