مظفر نگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے جانسٹھ روڑ پر واقع تقریبا تین سو سال قدیم ابو مظفر علی کی درگاہ اور وہاں موجود مسجد کو ضلع انتظامیہ کی کارروائی کے پیش نظر بلڈوزر کے ذریعے منہدم کردیا گیا۔ آپ کو بتا دیں کہ یہاں مظفر علی کا ایک تاریخی مزار تھا اور انہی کے نام پر ہی مظفرنگر ضلع کا نام رکھا گیا تھا۔ اس کارروائی کے دوران ضلعی انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ کے اعلی افسران موقع پر ہی موجود تھے۔ Dargah Demolished in Muzaffarnagar
انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے بتایا کہ یہ مقبرہ اور مسجد پانیپته کھٹیما قومی شاہراہ کی تعمیر میں رکاوٹ بنے ہوئے تھے اور ہماری جانب سے ان کو نوٹس بھی دیا گیا تھا لیکن کوئی عمل نہیں کیا گیا جس کو آج ہٹا دیا گیا۔ اس کے علاوہ بھی مزید دو سے تین مذہبی مقامات پر بلڈوزر کی کاروائی کی جائے گی۔ اس کارروائی کو انجام دینے کے لیے دو بلڈوزر اور چار جے سی بی مشینوں کو استعمال میں لایا گیا۔