ETV Bharat / state

کورونا ویکسین پر اعتماد کیا جانا چاہئے: مولانا سفیان قاسمی

مولانا سفیان قاسمی نے کہا کہ افواہوں سے بچتے ہوئے ڈاکٹروں اور تجربہ کار سائنس دانوں کی رپورٹ، ہدایات اور ان کی اپیل کی روشنی میں مذکورہ ویکسین پر بھروسہ کیا جانا چاہئے۔

author img

By

Published : Mar 17, 2021, 11:01 PM IST

ریاست اتر پردیش کے سہارنپور میں دارالعلوم وقف کے مہتمم مولانا محمد سفیان قاسمی نے آج ایک اپیل جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایک گذشتہ ایک سال سے کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مہلک وبا کے نتائج کا اس وقت انسانیت کو سامنا ہے، جہاں اصحاب ایمان اس عالمی وبا کو اللہ تعالیٰ کی جانب سے آزمائش کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں، وہیں تدبیر اور تدارک کے پیش نظر سے اسلام کے حفظان صحت کے حوالہ سے اختیار کی جانے والی احتیاطی تدابیر سے معاشرہ میں پائی جانے والی غفلت اور لا پرواہی کے بارہ میں بھی فکر مند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حفظان صحت، پاکیزگی اور نظافت اسلام کے بنیادی موضوعات کا اس قدر اہم ترین حصہ ہے کہ نبی کریم ﷺ نے طہارت اور پاکیزگی کو نہ صرف ایمان سے تعبیر فرمایا ہے بلکہ نماز سے پہلے پاکیزگی کی غرض سے وضوء کا فرض کیا جانا اس کی دلیل ہے۔

انہون نے کہا کہ انفرادی سطح سے لیکر اجتماعیت تک صحت مندی کے تمام راز انہیں اصولوں کی پاسداری سے مربوط ہیں۔

مولانا سفیان قاسمی نے کہا کہ اس وبا کے زیر اثر محکمہ صحت کی ابتدائی ہدایت میں سوشل ڈسٹینسنگ، ماسک اور سینیٹائزر کے استعمال کو صحت کی حفاظت کے پیش نظر ضروری قرار دیا گیا ہے۔ جس کے انتظامیہ نے یقینا بڑی حد تک تحفظ فراہم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب اسی سلسلہ میں ایک عظیم کوشش کے بعد موجودہ وبا سے حفاظت کے پیش نظر ایک ویکسین تیار کر لی گئی ہے اور اس ویکسین کو عوام تک پہنچانا بھی آسان کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ متاثرین کو اس ویکسین کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں ، جو یقینا قابل تحسین عمل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.