اس پروگرام میں کثیر تعداد میں یونیورسٹی کے اساتذہ و طلباء نے شرکت کی اور گاندھی کے نظریات پر چلنے کا عزم مصمم کیا ساتھ ہی اسے فروغ دینے کا بھی تہیہ کیا ہے۔
یونیورسٹی کے وائس چانسلر ٹی این سنگھ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مہاتما گاندھی کاشی ودیا پیٹھ کے اساتذہ و طلبا کے لیے یہ بہت ہی مسرت کا موقع ہے کہ اس یونیورسٹی کی بنیاد خود بابائے قوم مہاتما گاندھی نے رکھی ہے۔
آج ان کی حیات و خدمات پر پروگرام کرکے ان کے نظریات کو عوام کے سامنے پیش کیا ہے. انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے احاطے میں تعمیر 'گاندھی ادھین کیندر' میں گاندھی کے اہم نقوش ہیں جس کو آج سے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا اور کوئی بھی شخص بابائے قوم مہاتما گاندھی کے متعلق معلومات تحقیق مقالات یا مضامین لکھنا چاہتا ہے تو اس کا استقبال ہے۔