ETV Bharat / state

Dalit Student Beaten in Raibareilly: رائے بریلی میں دلت طالب علم کی پٹائی اور پاؤں چاٹنے کا ویڈیو وائرل - Dalit Student Beat in Rai Bareilly

رائے بریلی میں انسانیت کو شرمسار کر دینے والا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں دسویں جماعت کے ایک دلت طالب علم کو اونچی زات سے تعلق رکھنے والے بعض بدمعاشوں نے بے رحمی سے مار پیٹ کی۔۔ یہی نہیں ملزم دبنگ نے متاثرہ دلت طالب علم سے پاؤں بھی چٹوائے۔ گالیاں دینے کے ساتھ ساتھ ذات پر مبنی کلمات بھی کہے۔ Video of beating of Dalit student in Rai Bareli goes viral۔

Dalit Student Beat in Rai Bareilly
Dalit Student Beat in Rai Bareilly
author img

By

Published : Apr 19, 2022, 8:38 PM IST

Updated : Apr 20, 2022, 10:20 AM IST

رائے بریلی: اترپردیش کے رائے بریلی ضلع کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل ویڈیو میں غنڈوں کی طرف سے ایک طالب علم کو بے رحمی سے مارا پیٹا جا رہا ہے اور اس کے بعد زور آور نوجوان متاثرہ طالب علم سے پاؤں چٹوا رہے ہیں۔ اس سنسنی خیز واقعے کا ویڈیو وائرل ہوتے ہی کہرام مچ گیا۔ وہیں، معاملے میں پولیس نے متاثرہ طالب علم کی شکایت پر 6 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے 3 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ ویڈیو کو ملزم نے ہی وائرل کیا ہے۔ فی الحال پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے اور مفرور ملزمان کی تلاش کر رہی ہے Dalit Student Beat in Rai Bareilly۔

دیکھیے ویڈیو۔۔

بتایا جا رہا ہے کہ متاثرہ طالب علم کی ماں غنڈوں کے کھیتوں میں کام کرتی تھی۔ جس کی رقم متاثرہ طالب علم ان غنڈوں سے مانگ رہے تھے۔ رقم کے مطالبے پر وہ اغ بگولہ ہوگئے اور اسے مارنا پیٹنا شروع کیا۔ طالب علم کو مجبور کیا جارہا ہے کہ وہ اس بات کا اعتراف کرے کہ اسکی والدہ منشیات کا کاروبار کررہی ہے۔ وائرل ویڈیو 11 اپریل کا بتایا جا رہا ہے۔ جگت پور تھانہ علاقے کے قصبے کے رہنے والے طالب علم نے کوتوالی میں اپنے ہی ایک ساتھی اور 5 دیگر کے خلاف شکایت درج کرائی کہ انہوں نے اسے بلایا اور کیبل اور ڈنڈے سے مارا اور پھر اس کی پٹائی کی۔ پاؤں چٹوایا۔ شکایت میں بتایا گیا ہے کہ ان لوگون نے اسے پیٹنے کے دوران ایک ویڈیو بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر بھی ڈالا۔ اس دوران ملزم بدمعاشوں نے متاثرہ طالب علم کے ساتھ بدسلوکی بھی کی۔ تاہم پولیس نے متاثرہ کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید پڑھیں:

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں طالب علم کی پٹائی اور پاؤں چاٹنے کی تصویر صاف نظر آرہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے معاملے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری بھی شروع کی۔ پولیس نے اب تک اس کیس سے متعلق 3 ملزمان کو گرفتار کیا ہے اور باقی مفرور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Last Updated : Apr 20, 2022, 10:20 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.