اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں ہفتے کے روز دلت سینا کے ریاستی صدر سچانند سادھو کا گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا گیا۔ ضلع صدر محمد اکرام قریشی کی رہائش گاہ پر اجلاس منعقد کیا گیا۔
اس اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے سچانند سادھو نے ممبر سازی مہم چلانے اور 2022 کے اسمبلی انتخابات کے لیے پارٹی کو مضبوط کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے بی جے پی کی مرکزی اور ریاستی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ غریب عوام کو حکومت کے ذریعے فری راشن تقسیم کیا جارہا ہے۔ پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت گھر تقسیم کیے جارہے ہیں اجولا گیس یوجنا کے تحت گیس سلینڈر دیے جارہے ہیں ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے جس سے کہ غریب عوام کو کسی طرح کی کوئی پریشانی نہ ہو۔ غریب عوام کو جس چیز کی ضرورت ہے وہ حکومت فراہم کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سہارنپور: حملے میں پردھان زخمی
انہوں نے کہا کہ دلت سینا کے بانی آنجہانی رام ولاس پاسوان نے ہمیشہ لوگوں کو جوڑنے کی کوشش کی۔ انہی کے راستے پر ہم چل رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم این ڈی اے کا حصہ ہیں ہمارے وزیر سرکار میں موجود ہے اور ہم 2022 کے انتخابات کے لیے پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے نکلے ہیں۔ اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں ہمیں اترنا ہے یا نہیں یہ پارٹی ہائی کمان طے کرے گی۔