ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے کلیکٹریٹ میں بہوجن ایکتا سنگھرش سمیتی کے کارکنان اور عہدیداروں نے ملک میں ہورہے دلتوں پر حملے اور سنگھو بارڈر پر ایک دلت نوجوان کا بہیمانہ قتل کیے جانے کے خلاف آج مظاہرہ کیا اور ایک میمورینڈم صدر جمہوریہ کے نام ضلع انتظامیہ کو سونپا۔
- مزید پڑھیں: سنگھو بارڈر: بہیمانہ قتل معاملہ میں ایک نہنگ سکھ نے خودسپردگی کی
- سنگھو بارڈر قتل معاملہ پہنچا سپریم کورٹ
اس بہیمانہ قتل کا ہم اور ہماری تنظیم و دلت معاشرے کے لوگ شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہم مطالبہ کرنا چاہتے ہیں کہ دلت مقتول نوجوان کے اہل خانہ کو 50 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے اور اس کے اہل خانہ میں سے ایک کو سرکاری ملازمت دی جائے اور اس قتل میں ملوث قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔