اس حادثہ میں ایک شخص کے ہلاک جبکہ دو دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
موقع پر ایس ڈی ایم، سی او سمیت پولیس کی نفری موجود ہے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب آج صبح محمد راجہ بن مرحوم محمد عباس جعفری کی اہلیہ ناشتہ بنا رہی تھیں، اسی دوران سلنڈر میں دھماکہ ہوا۔
جس کے سبب موقع پر موجود بھانجا شہادت علی کی موت ہوگئی جبکہ زخمی شاکرہ بیگم اور انکی بیٹی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔