اتر پردیش کے دارلحکومت لکھنؤ کے اودھ شلپ گرام میں 24 واں ہنر ہاٹ لگا ہے۔ ہنر ہاٹ 4 فروری کو ختم ہونا تھا لیکن بہتر نتائج ملنے پر اسے 7 فروری تک کے لئے بڑھا دیا گیا ہے۔
اس ہنر ہاٹ میں ملک سے 500 ہنر مند آئے ہیں، جو اپنا سٹال لگائے ہوئے ہیں۔ ہنر ہاٹ میں ملک کے نامور فنکاروں کی جانب سے ہر روز مختلف ثقافتی پروگرام توجہ کا مرکز ہیں۔
مزید پڑھیں:
ایس آئی ٹی اعظم گڑھ اور میرزاپور کے 400 مدرسوں کی تحقیقات کرے گی
ہر شام معروف فنکاروں کے 'آتم نربھر بھارت' تھیم پر موسیقی کے پروگرام ہو رہے ہیں۔ امندیپ سنگھ، سجاتا شرما اور شیبانی کشیپ نے اپنے نغموں سے محفل میں چار چاند لگا دیا۔