اس نوٹس کے بعد منجیت کو ایک ماہ کا وقت ملے گا اگر اس وقت تک وہ پیش نہیں ہوتے تو اس کے بعد دفعہ 83 کے تحت ان کی جائداد کو قرق کر لیا جائے گا۔
پولیس کے اس ایکشن کے بعد بھیم آرمی میں ہلچل مچ گئی ہے گھنّ علاقے میں بوال کے بعد پولیس نے سات سو سے زیادہ کے خلاف رپورٹ درج کی تھی رپورٹ درج ہونے کے چوبیس گھنٹے بعد ہی پولیس نے بھیم آرمی کے خلاف ایک اور بڑا ایکشن لیا ہے
پولیس نے عدالت سے منجیت نوٹیال کے خلاف جائداد قرقی کی اجازت کا مطالبہ کیا جس پر عدالت نے دفع 82 کے تحت نوٹس چسپاں کر نے کی اجازت دے دی۔
دراصل اگست ماہ میں دہلی میں سنت روی داس مندر توڑنے کی مخالفت کرتے ہوئے بھیم آرمی کے کارکن منجیت نوٹیال نے ایک متنازعہ بیان دیا تھا اس معاملے میں بے ہٹ کوتوالی کے داروغہ سوہن پال کی تحریر پر پولیس نے معاملہ درج کیا تھا۔
اب اس معاملے میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے قرقی کی کارروائی کو آگے بڑھایا ہے اور اس کا اعلان بھی کروادیا ہے۔
منجیت نوٹیال مقیم محلہ خالصہ کے قصبہ بے ہٹ میں کافی برسوں سے متعدد مقدمات 282/19 دفعہ 124 اے ،،153 اے، 505 (1) بی،سی، 505 (2) ،506 آئی پی سی میں پولیس کو مطلوب ہے۔