ان لاک ون میں اضافی راحت دی جا رہی ہے۔ اترپردیش کے ضلع مئو میں بازار کھل گئے ہیں۔ سڑکوں پر ٹریفک کی آمد و رفت میں اچھا خاصا اضافہ ہو گیا ہے۔
سڑکوں کا نظارہ لاک ڈاؤن کے پہلے کی طرح ہی محسوس ہو رہا ہے۔ اس بھیڑ سے اندازہ لگانا مشکل ہو گیا ہے کہ تقریباً دو ماہ تک انہیں سڑکوں پر کرفیو جیسے حالات رہے ہیں۔ سنسان سڑکوں پر صرف پولس کی گاڑیوں کے سائرن کی آواز سنائی دیتی تھی۔
سڑکوں پر آئی بھیڑ نے کورونا وائرس کے خطرے کو کئی گنا بڑھا دیا ہے۔ اس ضمن میں ڈاکٹر بہت فکرمند ہیں۔
ڈاکٹروں کے مطابق یہ حالات کورونا وائرس کی وبا پھیلانے کے لئے بے حد سازگار ہیں۔ اگر اسی رفتار سے سڑکوں پر مجمع لگے گا تو کورونا وائرس سے ایک بڑا علاقہ متاثر ہو جائے گا۔ ڈاکٹر بھیڑ بھاڑ سے دور رہنے کی صلاح دے رہے ہیں۔