ETV Bharat / state

BJP Leader Beaten by Slippers بی جے پی رہنما کی چپل سے پٹائی

ریاست اترپردیش کے فیروز پور کے ایک علاقے میں خواتین کے ہاتھوں بی جے پی رہنما کی چپل سے پٹائی کی گئی جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 14, 2023, 10:37 AM IST

فیروز آباد: اترپردیش کے ضلع فیروز پور میں گذشتہ روز کچھ خواتین نے بی جے پی رہنما کی چپلوں سے پٹائی کی ہے۔ خواتین نے بی جے پی لیڈر کے کپڑے بھی پھاڑ دیئے اور ان کے ساتھ کافی بدتمیزی کی گئی۔ اس معاملے میں بی جے پی رہنما کے ایک حامی کی شکایت پر 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ بی جے پی لیڈر کی پٹائی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ حالانکہ ای ٹی وی بھارت اس وائرل ویڈیو کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔ پولیس پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

بی جے پی رہنما کی چپل سے پٹائی

تفصیلات کے مطابق ٹنڈلا شہر میں سٹیشن روڈ پر واقع سٹی سینٹر کے سامنے یہاں ایک دھرم شالہ ہے۔ کچھ لوگ اس دھرم شالہ پر قبضہ کرنا چاہتے تھے۔ کچھ خواتین اور افراد کی جانب سے اس قبضے کی مخالفت کی جا رہی تھی کہ اسی دوران ایک بی جے پی لیڈر اس معاملے کی جانکاری لینے آئے تھے۔

الزام ہے کہ بی جے پی لیڈر کو دیکھ کر وہاں پہلے سے موجود لوگ مشتعل ہو گئے جن میں خواتین بھی شامل تھیں۔ انہوں نے بی جے پی رہنما کو پکڑ لیا اور چپلوں سے پیٹنا شروع کردیا۔ الزام ہے کہ بی جے پی رہنما کے کپڑے پھاڑنے کے ساتھ گلا دبا کر قتل کرنے کی بھی کوشش بھی کی گئی۔ اسٹیشن روڈ پر زبردست ہنگامہ ہوا۔ اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچی اور کچھ لوگوں کو حراست میں لے لیا۔

مزید پڑھیں: مرکزی وزیر راؤ صاحب دانوے کا بغیر ہیلمیٹ بلٹ چلاتے ہوئے ویڈیو وائرل

اس معاملے میں بی جے پی لیڈر کے حامیوں کی جانب سے دس افراد کے خلاف پولیس اسٹیشن میں مارپیٹ سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تھانہ انچارج ٹنڈلا پردیپ کمار نے کہا ہے کہ دھرم شالہ کی زمین کو لے کر جھگڑا ہوا تھا۔ اس معاملے میں 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.