ہاتھرس: ہاتھرس ضلع کے ساسنی کوتوالی علاقے سے ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔ گاؤں کے رہنے والے ایک شادی شدہ شخص نے چوری چھپے اسی گاؤں کی ایک لڑکی کی نہاتے ہوئے ویڈیو بنالی۔ اس ویڈیو کو بلیک میل کرکے نوجوان نے لڑکی سے زیادتی کی۔ اس معاملے میں لڑکی کے والد نے پیر کو ملزم کے خلاف عصمت دری کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ شکایت کی بنیاد پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔
غور طلب ہو کہ یہ پورا معاملہ ساسنی کوتوالی علاقے کے ایک گاؤں کا ہے۔ گاؤں کے رہنے والی متاثرہ لڑکی کے والد نے پولیس پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔ الزام ہے کہ جب وہ نہ رہی تھی تو گاؤں کے ایک شخص نے چھپ کر ان کی بیٹی کا ویڈیو بنا لیا۔ شکایت کے بعد بھی پولیس نے کوئی کاروائی نہیں کی۔
واضح ہو کہ اس معاملے میں ملزم نوجوان نے ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل کرتے ہوئے اس کی بیٹی کو ہنومان چوکی علاقے کے جنگل میں لے گیا۔ جہاں زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔ اس نے یہ دھمکی بھی دی کہ اگر اس نے کسی کو بتایا تو اس کی فحش ویڈیو وائرل کر دی جائے گی۔ متاثرہ کی شکایت پر پولیس فارنسک ٹیم کے ساتھ زیادتی کے مقام پر پہنچ گئی۔ اس دوران تفتیش کے بعد ٹیم واپس آگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛
اس پورے معاملے میں ساسنی کوتوالی تھانے کے انچارج کے ڈی شرما نے بتایا کہ لڑکی کی عصمت دری کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ متاثرہ کی شکایت پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ متاثرہ کا طبی معائنہ بھی کرایا گیا ہے۔