ETV Bharat / state

Student Shot Injured in AMU اے ایم یو کیمپس میں فائرنگ، گولی لگنے سے ایک طالب علم زخمی - اے ایم یو فائرنگ میں مرآدباد کے ریحان زخمی

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں نامعلوم شخص کی جانب سے فائرنگ کا معاملہ سامنے آیا۔ جس میں کچھ طالب علم شدید زخمی ہو گیے ہیں۔ زخمی طالب علم کو نہیں معلوم کہ گولی کس نے چلائی ہے۔

Student Shot Injured in AMU
اے ایم یو کیمپس میں فائرنگ، گولی لگنے سے ایک طالب علم زخمی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 4, 2023, 5:57 PM IST

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کیمپس میں فائرنگ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جس میں ایک طالب علم شدید زخمی ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نامعلوم شخص کی جانب سے فائرنگ ہوئی، فائرنگ کے دوران ایک طالب علم کو گولی لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی سول لائن پولیس اسٹیشن اور اے ایم یو انتظامیہ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ زخمی طالب علم کو جے این میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا۔ واقعہ کے بعد ایس ایس نارتھ ہاسٹل میں طلبہ نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔ فائرنگ کا واقعہ سول لائن علاقے میں اے ایم یو کیمپس کے ایس ایس نارتھ ہاسٹل میں پیش آیا۔

زخمی طالب علم ریحان مراد آباد کے جیتواڑہ علاقہ کے رہنے والے ہیں۔ ریحان کے والد کا نام ذاکر حسین ہے۔ زخمی طالب علم ایس ایس نارتھ ہاسٹل میں رہتا ہے، ریحان کھانے کے لیے ڈائننگ ہال جا رہے تھے، اسی وقت گولی چلنے کی کچھ آواز آئی، جس میں ریحان کو بھی ٹانگ میں گولی لگی۔ طالب علم ریحان بی اے عربی میں زیر تعلیم ہیں۔ زخمی طالب علم کا کہنا ہے کہ جب گولی لگی اس وقت وہ کسی کو بھی نہیں دیکھ سکے، اس لیے ابھی تک انکشاف نہیں ہو سکا کہ گولی کس نے چلائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

علی گڑھ کے ایس ایس پی کلا ندھی نیتھانی نے کہا کہ پولیس کو اے ایم یو کیمپس میں فائرنگ کی اطلاع ملی تھی۔ اس اطلاع کا فوری طور پر نوٹس لیا گیا، جہاں پتہ چلا طالب علم کی ٹانگ میں جزوی چوٹ آئی ہے۔ واضح رہے کہ زخمی طالب علم ریحان مکمل طور پر خطرے سے باہر ہیں۔ ایس ایس پی نے مزید کہاکہ قانونی کاروائی کی جا رہی ہے۔ اس واقعہ کے بعد اے ایم یو کے طلبہ میں شدید غم و غصہ ہے، واقعہ کے بعد ایس ایس نارتھ ہاسٹل میں طلبہ نے ہنگامہ شروع کردیا ہے۔ زخمی طالب علم ریحان میڈیکل کالج میں زیر علاج ہیں۔ پولیس پورے واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.