ETV Bharat / state

Encounter In Noida خاتون پر حملہ کرنے والا ملزم پولیس انکاؤنٹر میں زخمی

نوئیڈا کی کوتوالی فیز-II پولیس نے انکاؤنٹر کے بعد ایک خاتون پر بلیڈ سے جان لیوا حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔ انکاونٹر کے دوران ملزم کو ٹانگ میں گولی لگی۔ جسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر ایک خون آلود بلیڈ بھی برآمد کیا ہے۔

خاتون پر بلڈ سے حملہ کرنے  والا ملزم پولیس انکاؤنٹر میں زخمی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 12, 2023, 2:01 PM IST

خاتون پر بلڈ سے حملہ کرنے والا ملزم پولیس انکاؤنٹر میں زخمی

نوئیڈا:اتر پردیش کے ضلع نوئیڈا میں پولیس نے ایک شاطر مجرم کو انکاونٹر کے بعد گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق 42 سالہ متاثرہ کانپور کی رہنے والی ہے۔ اس کا اور اس کے شوہر کا رشتہ ٹوٹ گیا ہے۔ اس کی ایک 19 سالہ بیٹی اور 15 سالہ بیٹا بھی ہے۔ خاتون گزشتہ کئی سالوں سے سیکٹر 93 میں مقیم تھی۔ وہ گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرکے بچوں کی کفالت کرتی ہے۔

پورا معاملہ کیا ہے:
پچھلے پانچ سالوں سے وہ محلے میں رہنے والے 24 سالہ نوجوان امر سے رابطے میں تھی۔ دونوں نے رضامندی سے ساتھ رہنا شروع کر دیا۔ کچھ عرصہ قبل دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا اور وہ الگ رہنے لگے۔ پیر کی شام کو خاتون اور امر کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا، جس کے بعد امر نے اسے قتل کرنے کی نیت سے اس پر بلیڈ سے حملہ کر کے لہو لہان کر دیا۔ یہ سوچ کر کہ خاتون مر گئی ہے، ملزم فرار ہو گیا۔
پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے خاتون کو ہسپتال پہنچایا۔ اور مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔ ملزم کو آج صبح پکڑا گیا اور اس کے کہنے پر خون آلود بلیڈ بھی برآمد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:American Citizen Dies In Noida نوئیڈا میں امریکی شہری کی مشکوک حالت میں 22ویں منزل سے گر کر موت

اس دوران ملزم نے پولیس اہلکار کا پستول چھین لیا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔ اپنے دفاع میں جوابی فائرنگ میں پولیس کی گولی ملزم کی ٹانگ میں لگی۔ جس کے بعد ملزم کو ہسپتال لے جایا گیا۔
دونوں ایک سال سے الگ رہ رہے ہیں:

سینٹرل نوئیڈا کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس ڈاکٹر ہردیش کتھیریا نے بتایا کہ ملزم امر اصل میں بہار کا رہنے والا ہے۔ وہ نوئیڈا میں ٹیکسی چلاتا ہے۔ دونوں کی علیحدگی تقریباً ایک سال قبل ہوئی تھی۔ دونوں ایک دوسرے پر طرح طرح کے الزامات لگا رہے ہیں جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے خاتون کی حالت خطرے سے باہر بتائی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.