ETV Bharat / state

CPI Protest in Barabanki: بارہ بنکی میں بلڈوزر کارروائی کے خلاف سی پی آئی کا احتجاج - ملک سے قانون اور دستور کا راج ختم

اتر پردیش کے پریاگ راج میں جاری بلڈوزر کارروائی اور یوگی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف بارہ بنکی میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے کارکنان نے احتجاج کیا۔ سی پی آئی کا موقف ہے کہ ایسی کاروائیوں سے قانون کی حکمرانی ختم ہو رہی ہے۔ CPI Protest Against Bulldozer Action In Barabanki

cpi
سی پی آئی کا احتجاج
author img

By

Published : Jun 15, 2022, 5:52 PM IST

بارہ بنکی: ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی میں سی پی آئی نے ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سی پی آئی کی ریاستی کاؤنسل کے رکن رندھیر سنگھ سمن نے کہا کہ اتر پردیش کی حکومت قانون و دستور کو ماننے کو تیار نہیں ہے۔ اس کی مثال یہ ہے کہ جگہ جگہ لوگوں کے مکانات بغیر قانونی عمل کے گرائے جارہے ہیں۔ اس کی مخالفت میں یہ احتجاج کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے پریاگ راج میں منہدم کیے گئے جاوید پمپ کے مکان کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ کسی کا مکان کیسے توڈ دیا گیا۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ ملک سے قانون اور دستور کا راج ختم ہو گیا ہے۔ بہتر سماج کے لیے قانون اور دستور کا راج قائم ہونا ضروری ہے۔

بلڈوزر کارروائی کے خلاف سی پی آئی کا احتجاج

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملزم کا جب تک قصور ثابت نہیں ہوتا، تب تک اس پر کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں ہونی چاہیے۔ اس قبل سی پی آئی کارکنان نے چھایا چوراہے پر واقع اپنے پارٹی دفتر سے کلکٹریٹ تک ریلی نکالی۔ اس دوران انہوں نے حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی، اس کے بعد متعدد مطالبات پر مشتمل ایک میمورنڈم بھی سونپا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Who Is Afreen Fatima: آفرین فاطمہ کا تعلیمی، سیاسی اور سماجی سفر۔۔۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.