ETV Bharat / state

نئے زرعی قانون سے ذخیرہ اندوزی میں اضافہ: سی پی آئی کا دعوی

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کی کسان تنظیم اکھل بھارتیہ کسان سبھا کی جانب سے نئے زرعی قانون کے خلاف ریلی نکالی گئی اور میمورنڈم دیا گیا۔

image
image
author img

By

Published : Oct 15, 2020, 12:48 PM IST

کمیونسٹ پارٹی کا دعویٰ ہے کہ نئے زرعی قانون کی وجہ سے کسانوں کی فصل کم قیمت پر خرید کر ذخیرہ اندوزی کی جا رہی ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کا احتجاج

سی پی آئی کے کارکنان نے چھایا چوراہے پر واقع ضلع دفتر سے ریلی نکالی اور یہ ریلی پولیس لائن چوراہا، پرانا بس اسٹاپ، پٹیل تراہے ہوتے ہوئے کلکٹریٹ پہونچی۔ جس کے بعد کارکنان نے ایڈیشنل مجسٹریٹ کو میمورنڈم دیا۔

اس موقع پر کمیونسٹ پارٹی کے ریاستی کونسل کے رکن رندھیر سنگھ سمن نے کہا کہ نئے زرعی قانون کے نافذ ہونے سے کسانوں کی فصل خرید پر کافی اثر پڑا ہے کیونکہ اس قانون کی وجہ سے کسانوں کی فصل کی قیمت کم ہو گئی ہے، کسان ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو کم قیمت پر فصل فروخت کر رہے ہیں جس کے بعد یہی ذخیرہ اندوز عوام لوگوں کو زیادہ قیمت پر فروخت کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.