بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی) کی ریاستی کاونسل کے رکن رندھیر سنگھ سمن نے اگنی پتھ اسکیم کو فوج میں ملازمت کے قوانین کے خلاف بتایا ہے۔ انہوں نے مذکورہ اسکیم کو غیر قانونی بتایا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ مودی حکومت نے جس طرح سے تین سطحی زرعی قوانین کو واپس لیا تھا۔ اسی طرح اسے بھی واپس لینا پڑے گا۔ CPI Leader on Agneepath
اتر پردیش کے بارہ بنکی میں اگنی پتھ اسکیم کے خلاف ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم دینے کے بعد انھوں نے کہا کہ ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ اگنی پتھ نوجوانوں کو سکیورٹی گارڈز میں تبدیل کرنے والی اسکیم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب پارلمینٹ سے پاس تین زرعی قوانین کو ملک کے سب سے مضبوط مانے جانے والے وزیراعظم نریندر مودی کو واپس لینا پڑا تو یہ تو صرف ایک عام پلان ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج میں ملازمت کے قوانین کے خلاف یہ اسکیم ہے۔ انہوں نے کہا مودی حکومت دیوالیہ ہو چکی ہے۔ ملک میں 28 لاکھ عہدے خالی پڑے ہیں۔ ان پر تقرری نہیں کی جا رہی ہے۔ مودی حکومت کے پاس تنخواہ دینے کے پیسے نہیں، پینشن دینے کے پیسے نہیں ہیں۔ حکومت نے ملک کی تمام دولت اپنے تین کاروباری دوست کے خزانوں میں پہنچا دی ہے اور ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: NSA Ajit Doval Defends Agnipath: اگنی پتھ مستقبل کی حفاظت کا ضامن ہے: اجیت ڈوبھال