ETV Bharat / state

للت پور میں گائیوں کی ہلاکت: پرینکا کا یوگی کو خط - پرینکا کا یوگی کو خط

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کو ایک خط لکھا جس میں گائیوں کی اموات پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

'Cows in UP starving to death', Priyanka Gandhi writes to CM Yogi
للت پور میں گائیوں کی ہلاکت: پرینکا کا یوگی کو خط
author img

By

Published : Dec 22, 2020, 2:39 AM IST

کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے اترپردیش میں گائیوں کی اموات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کو ایک خط تحریر کیا۔ خط میں انہوں نے لکھا کہ للت پور سے گائیوں کی بڑے پیمانہ پر ہلاکت کی اطلاع انتہائی تکلیف دہ ہے۔

دو صفحات پر مشتمل خط میں پرینکا گاندھی نے کہا کہ ’کتنی گائیوں کی کن حالات میں ہلاکت ہوئی ہیں اس بارے میں کوئی واضح اطلاع نہیں ہے لیکن وائرل ویڈیو اور تصاویر سے لگتا ہے ہے کہ چارہ اور پانی کی کمی کے باعث متعدد گائے ہلاک ہوئی ہیں۔

انہوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اترپردیش میں یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اس سے پہلے بھی ایسے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ انہوں نے گائیوں کی دیکھ بھال کےلیے کوئی ٹھوس اقدام نہ اٹھانے پر یوگی حکومت کی مذمت کی۔

کانگریس رہنما نے مزید کہا کہ یوگی ادتیہ ناتھ اقتدار حاصل کرتے وقت گائے تحفظ اور گوشالا بنوانے کا اعلان کیا تھا لیکن بی جے پی حکومت نے ابھی تک اس سلسلہ میں کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھائے ہیں۔ انہوں نے یوگی حکومت کی توجہ اترپردیش میں گائیوں کی حالت زار کی طرف مبذول کروائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.