اتر پردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں ابھی تک کمی دیکھنے میں آرہی تھی لیکن اب دوبارہ سے کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا ہے جو تشویش ناک ہے۔
آج یو پی میں 1799 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، وہیں 29 لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے، جبکہ صوبے میں اب تک 5 لاکھ 16 ہزار 694 مریض ڈسچارج کیے گئے ہیں۔
لکھنؤ سے 67791، کانپور سے 28933، پریاگ راج میں 25596، غازی آباد سے 21945، نوئیڈا سے 21743، گورکھپور سے 19377، وارانسی سے 18910، میرٹھ سے 16501بریلی سے 12537، علی گڑھ سے 10173، اس کے علاوہ دوسرے اضلاع سے بھی ڈسچارج کیا گیا ہے۔
کورونا وائرس سے اتر پردیش میں اب تک 7817 موت ہوئی۔لکھنؤ میں 1008کانپور شہر میں 783میرٹھ میں 405 وارانسی میں 381پریاگ راج میں 355گورکھپور میں 323مراد آباد میں 171آگرہ میں 166بریلی میں 157اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں کورونا متاثرین کی موت ہوئی ہے۔
ایکٹیو کیسز 22797 ہیں،لکھنؤ میں 3,447میرٹھ میں 2,269غازی آباد میں 1,283نوئیڈا میں 1,152کانپور میں 1,071وارانسی میں 1,037پریاگ راج میں 742گورکھپور میں 408اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں ایکٹیو کیسز ہیں۔