ضلع نوئیڈا میں تمام تر دعوؤں کے باوجود کورونا انفیکشن بڑھتا ہی جا رہا ہے۔
ضلع میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مختلف اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں کلکٹریٹ کے گیٹ پر کویڈ ہیلپ ڈیسک قائم کیا گیا ہے
تاکہ کلکٹریٹ کے احاطے میں داخل ہونے والے ہر افسر ، ملازم اور عام شہری کی اسکریننگ کی جا سکے۔ جانچ پڑتال اور دیگر معلومات فراہم کرنے کے بعد ہی کلکٹریٹ کے احاطے میں داخلے کی اجازت ہے۔ تاکہ کلکٹریٹ میں کام کرنے والے ملازمین اور دیگر عام لوگوں کی اسکریننگ کر کے بر وقت اس کی تشخیص کی جائے اور علاج معالجہ بھی ہو سکے۔
ضلع میں اب تک 2776معاملے سامنے آچکے ہیں۔113لوگ کورونا کے خلاف جنگ جیت چکے ہیں۔جبکہ 28لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔978ایکٹیو مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔