کووڈ ایمرجنسی اسکیم covid emergency scheme کے تحت کووڈ سے متعلق سامان بنانے والوں کے لئے 10 کروڑ روپے تک کے قرض کا انتظام کیا ہے جس پر سبسڈی بھی دی جائے گی۔
دراصل حکومت کی منشا ہے کہ آنے والے دور میں کسی بھی قسم کے حالات اور چیلینجز سے نمٹنے کے لئے وقت رہتے ہی تمام طرح کی تیاریوں کو مکمل کر لیا جائے۔ اس کے لئے ریاستی حکومت نے کووڈ ایمرجنسی اسکیم covid emergency scheme کی شروعات کی ہے۔
اس اسکیم میں آکسیجن پلانٹ، سلنڈر، بیڈ، وینٹی لیٹرز اور دیگر اشیاء بنانے کے لئے قرض دیا جا رہا ہے، جس میں 25 فیصد کیپٹل سبسڈی دی جائے گی۔
مزید پڑھیں:
coronavirus update: کورونا کیسز کی تازہ ترین تفصیلات
اس کے لئے خواہشمند افراد کو سیڈبی اور شیڈول کمرشل بینک میں درخواست دینی ہوگی۔ اس کے بعد ضلع ادیوگ کیندر پر ضلع مجسٹریٹ کی تجویز پر قرض مہیا کرایا جائے گا۔