ETV Bharat / state

بلند شہر: کورنا کے مریض صحت یاب - بلندشہر میں کووڈ19

بلندشہر میں کل شفایاب ہونے والوں کی تعداد 45 تک پہنچ گئی ہے۔

COVID-19: Ten more recover in UP's Bulandshahr
بلند شہر: کورنا کے مریض صحت یاب
author img

By

Published : May 9, 2020, 3:54 PM IST

اترپردیش کے ضلع بلند شہر میں دس مریضوں کی رپورٹ منفی آنے کے بعد انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔ ضلع میں کورونا مریض تیزی سے شفایاب ہورہے ہیں۔

تازہ اطلاعا کے مطابق دس مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد ضلع میں کل شفایاب ہونے والوں کی تعداد 45 تک پہنچ گئی۔

چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر کے این تیواری نے یہاں بتایا کہ صبح میرتھ لیب سے بلند شہر ضلع اسپتال کو 19مریضوں کی رپورٹ موصول ہوئی جن میں 14کی رپورٹ منفی آئی ہے ان میں دس مریضوں کو دوسری رپورٹ منفی ملنے کے بعد انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شفایاب ہونے والے مریضوں میں دو سکندرآباد، دو بگراسی، دو جہانگیرآباد اور بلند شہر کے محلہ رادھا نگر کے رہنے والے ہیں۔ ضلع میں ابھی تک متاثرین کی تعداد 61 ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.