ETV Bharat / state

بارہ بنکی: بہترین آواز کے مالک محمد شکیل کو نہیں مل سکی پہچان - گلوکار محمد شکیل کورونا کے باعث بڑے نقصان میں ہیں

محمد شکیل موجودہ دور میں جدید ٹیکنالوجی اور عالمی وبا کی وجہ سے کافی خسارے میں ہیں۔ آہستہ آہستہ آرکسٹرا کا کام ختم ہورہا ہے اور عالمی وبا میں بھی کام ملنا مشکل ہورہا ہے۔ محمد شکیل کی جو شناخت ملنا چاہیے تھی وہ حاصل نہیں ہوسکی۔

بارہ بنکی: بہترین آواز کے مالک محمد شکیل کو نہیں ملی پہچان

author img

By

Published : Nov 6, 2021, 1:39 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی سے تعلق رکھنے والے گلوکار محمد شکیل تقریباً 25 برس سے محمد رفیع، محمد عزیز اور شبیر صاحب کے فلمی نغمے گارہے ہیں، لیکن گھریلو مسائل کی وجہ سے وہ اعلیٰ مقام حاصل نہیں کرسکے۔

بارہ بنکی: بہترین آواز کے مالک محمد شکیل کو نہیں ملی پہچان

ضلع کے گلریا گاردا کے رہنے والے محمد شکیل پھل کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔ ان کے گھر کا خرچ اسی سے چلتا ہے۔ گلوکاری ان کا شوق ہے۔ وہ 12 برس کی عمر سے گانا گارہے ہیں۔ پہلے وہ نوحہ خوانی کرتے تھے، بعد میں رفتہ رفتہ وہ فلمی گانے گاکر آرکسٹرا ٹیم کا حصہ بن گئے۔

محمد شکیل نے گلوکاری کی کوئی تربیت یا تعلیم حاصل نہیں کی۔ محمد رفیع، محمد عزیز اور شبیر سمیت تمام گلوکاروں کے وہ نغمے انہی کی آواز میں گاتے ہیں۔ وہ اپنی شادی سے قبل ممبئی میں بھی اپنی قسمت آزمانے گئے، لیکن شادی کے بعد گھریلو مسائل میں پھنس کر رہ گئے۔ اب وہ بارہ بنکی اور اطراف کے اضلاع میں گلوکاری کرتے ہیں۔ ان کی آواز اور ہنر کے لوگ قائل ہیں اور انہیں باہر نکلنے کا مشورہ بھی دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نابینا نوجوان 'کامیاب سنگر' بننے کا خواہاں

محمد شکیل موجودہ دور میں جدید ٹیکنالوجی اور عالمی وبا کی وجہ سے کافی خسارے میں ہیں۔ آہستہ آہستہ آرکسٹرا کا کام ختم ہورہا ہے اور عالمی وبا میں بھی کام ملنا مشکل ہورہا ہے۔ محمد شکیل کی جو شناخت ہونی چاہیے تھی وہ حاصل نہیں ہوسکی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.