ETV Bharat / state

گیانواپی کی سروے رپورٹ عام کی جائے گی یا نہیں، آج عدالت کا فیصلہ متوقع - گیان واپی اے ایس آئی سروے

Gyanvapi Mosque Case ASI Survey: گیانواپی مسجد کی اے ایس آئی سروے رپورٹ کو منظر عام پر لانے کے معاملے پر عدالت آج اپنا فیصلہ سنا سکتی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 5, 2024, 9:37 AM IST

Updated : Jan 5, 2024, 12:04 PM IST

وارانسی: گیانواپی مسجد میں دو نومبر تک آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کے سروے کے بعد 18 دسمبر کو رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ اب اس رپورٹ کو پبلک ڈومین میں لانے کے معاملے پر عدالت میں سماعت ہو رہی ہے۔ مسلم فریق اس بات پر احتجاج کر رہا ہے کہ سروے رپورٹ میں جو کچھ درج ہے اور تفتیش کے دوران جو کچھ سامنے آیا، وہ مدعی اور مدعا علیہان کے درمیان رہنا چاہیے۔ وہیں ہندو فریق اس رپورٹ کو عام کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے عدالت میں درخواست بھی دی ہے۔ اب اس پر آج فیصلہ آسکتا ہے۔ عدالت کو اس معاملے پر کل ہی اپنا حکم دینا تھا لیکن کل سماعت نہ ہوسکی جس کے بعد اب عدالت آج اس پر فیصلہ دے سکتی ہے۔ کل، سینئر جج سول ڈویژن کی عدالت نے اے ایس آئی کی طرف سے سیل بند رپورٹ داخل کرنے کو غلط قرار دیا اور اسے سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی قرار دیا۔ جس پر آج سے عدالت میں سماعت شروع ہوگی۔

اس سے پہلے بھی آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کی جانب سے ان کے وکیل امیت سریواستو نے ایک درخواست دے کر عدالت سے اس رپورٹ کو چار ہفتوں تک عام نہ کرنے کی اپیل کی۔ اس کے علاوہ آج عدالت مسجد کے وضو خانے کی صفائی کے مطالبے پر بھی سماعت کرے گی۔ اس سے قبل مسلم فریق نے عدالت سے وضو خانے کی صفائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پانی کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے مچھلیاں مر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: Jamaat E Islami Gujarat 'گیان واپی مسجد کا سروے واقعی ہمارے لیے بڑی بدقسمتی کی بات'

گیان واپی سروے: اے ایس آئی کی لفافہ بندرپورٹ کے انکشاف کی کاروائی کو ملتوی کرنے کی استدعا

Rakesh Tikait on Gyanvapi فیصلہ وہی آئے گا جو حکومت چاہے گی، گیان واپی سروے پر راکیش ٹیکیت کا رد عمل

گیانواپی فریق کے چاروں مدعی اور وکیل سماعت کے لیے جمعرات کو وارانسی ڈسٹرکٹ کورٹ پہنچے تھے لیکن، سماعت نہ ہو سکی۔ اسی طرح بدھ کو سماعت کے دوران اے ایس آئی نے رپورٹ کو چار ہفتوں تک روکنے کی اپیل کی تھی۔ اس سلسلے میں اے ایس آئی نے وارانسی ڈسٹرکٹ کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ اس کے بعد عدالت نے سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی۔ خیال کیا جا رہا تھا کہ عدالت جمعرات کو اہم فیصلہ دے سکتی ہے۔ لیکن، اب فیصلہ آج یعنی جمعہ کو آسکتا ہے۔ واضح رہے کہ ہندو فریق کا دعویٰ ہے کہ وارانسی کی گیانواپی مسجد مغل دور حکومت (اورنگ زیب) میں وشیشور جیوترلنگ مندر کو منہدم کر کے تعمیر کیا گیا تھا، اس لیے ہمیں وہاں پوجا پاٹ کرنے کا حق دیا جائے۔ وہیں مسلم فریق اس دعوے کو خارج کرتے ہوئے تاریخی حقائق سے پرے قرار دیتا ہے۔

Last Updated : Jan 5, 2024, 12:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.