اس مقدمہ میں 4 مارچ کو ہی کلدیپ سینگر سمیت 7 افراد کو عدالت کی جانب سے مجرم قرار دیا گیا تھا جبکہ آج سزا کا اعلان کیا گیا۔ سینگر کو 10 سال قید کی سزا کے علاوہ عدالت نے 10 لاکھ روپئے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔
عدالت نے دیگر 6 مجرمین کو بھی قید کی سزا سنائی ہے۔
قتل معاملہ میں عدالت نے کہا کہ مقتول کو جھوٹے مقدمہ میں پھنسائے جانے کے پختہ ثبوت ہیں جبکہ اس کی موت پیٹنے سے ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ 9 اپریل 2018 کو جنسی زیادتی کی شکار لڑکی کے والد کی عدالتی تحویل میں موت ہوگئی تھی۔
قبل ازیں کلدیپ سینگر کو جنسی زیادتی کے مقدمہ میں عمرقید اور کی سزا اور 25 لاکھ روپئے جرمانہ عائد کیا تھا تاہم جرمانہ کی رقم میں سے 10 لاکھ روپئے متاثرہ کو دینے کا عدالت نے حکم دیا تھا۔