مرکزی وزیر مختار عباس نقوی آج اترپردیش کے رامپور میں بی جے پی امیدواروں کی انتخابی تشہیر کے لئے پہنچے تھے۔ اس دوران انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ریاست میں دوبارہ بی جے پی کی حکومت بننے کی امید ظاہر کی۔
وہیں مختار عباس نقوی نے کرناٹک میں جاری حجاب تنازعہ پر کہا کہ ملک کے آئین میں اپنے حقوق تھوپنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں :
انہوں نے کہا کہ یہ ملک آئین سے چلے گا شریعت سے نہیں چلنے دیا جائے گا۔ نقوی نے مسلم لڑکیوں کے حجاب کو حجابی ہڑدنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حجابی ہڑدنگ سے مسلم لڑکیوں کو تعلیم و ترقی سے دور رکھ کر طالبانی تالا لگانے کی کچھ لوگ سازشں کر رہے ہیں، ان کی ان سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔