ETV Bharat / state

Duplicate Health Supplement Racket Busted برانڈیڈ کمپنیوں کے نام پر نقلی فوڈ سپلیمنٹس مارکٹ میں موجود - ضلع نوئیڈا کی سیکٹر63 پولیس اسٹیشن

نوئیڈا کے سیکٹر-63 پولیس اسٹیشن نے سیکٹر-63 کے C-140 پر چھاپہ مار کر معروف کمپنیوں کے نام پر بنائے جانے والے نقلی فوڈ سپلیمنٹس برآمد کیے۔ اس دوران پولیس ٹیم نے موقع سے تین ملزمان کو بھی گرفتار کیا ہے۔

برانڈیڈ کمپنیوں کے نام پر نقلی فوڈ سپلیمنٹس مارکٹ میں موجود

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 5, 2023, 5:29 PM IST

برانڈیڈ کمپنیوں کے نام پر نقلی فوڈ سپلیمنٹس مارکٹ میں موجود

نوئیڈا: ریاست اتر پردیش کے ضلع نوئیڈا کی سیکٹر-63 پولیس اسٹیشن نے سیکٹر-63 کے C-140 پر چھاپہ مار کر مشہور کمپنیوں کے نام پر بنائے جانے والے نقلی فوڈ سپلیمنٹس برآمد کیے۔ اس دوران پولیس ٹیم نے موقع سے تین ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق موقع سے برآمد ہونے والے فوڈ سپلیمنٹ کی قیمت مارکیٹ میں ایک کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔ اس کے علاوہ پولیس نے موقع سے بڑی مقدار میں جعلی ریپر، خالی کین، پیکنگ مشین اور پرنٹنگ مشینیں وغیرہ برآمد کی ہیں۔

ضبط شدہ فوڈ سپلیمنٹ صحت کے لیے مضر ہے:

نوئیڈا سنٹرل کے اے ڈی سی پی راجیو دکشٹ نے بتایا کہ ایک اطلاع کی بنیاد پر سیکٹر-63 پولیس اسٹیشن نے سیکٹر-63 کے C-140 میں چلنے والی ایک کمپنی پر چھاپہ مارا۔ تحقیقات پر پتہ چلا کہ کمپنی میں پونے اور گروگرام کی برانڈیڈ کمپنیوں کے نقلی فوڈ سپلیمنٹ تیار کیے جا رہے تھے۔ دریں اثنا، پولیس ٹیم نے ماسٹر مائنڈ گرڈیہ، جھارکھنڈ کے رہائشی امیت کمار ساہو، اجے سنگھ اور روشن کو موقع سے گرفتار کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Case Registered Against Councilors صفائی ملازم اور کاونسلرز کی لڑائی ،5 کاونسلرز پر مقدمہ درج

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کافی عرصے سے یہ کام کر رہے تھے۔ وہ نوئیڈا میں کرائے کے مکان میں رہتا تھے۔ اے ڈی سی پی نے بتایا کہ ملزمان انتہائی کم قیمت پر نقلی فوڈ سپلیمنٹس تیار کرتے تھے اور کمپنی کے ریپرز کو اصلی فوڈ سپلیمنٹ کے طور پر لگا کر مہنگے داموں فروخت کر رہے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.