ETV Bharat / state

بارہ بنکی میں شعری نشست کا انعقاد - اردو نیوز بارہ بنکی

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں کووڈ۔19 کی دوسری لہر کے باعث بند پڑی سرگرمیاں اب بحال ہونے لگی ہیں۔ اسی کے پیش نظر سنیچر کی شب ادبی تنظیم کونسل فار سوشل ایڈوانسمنٹ کی جانب سے ایک شعری نشست کا اہتمام کیا گیا۔ شعری نشست میں عزم شاکری اور رام پرکاش بیخود جیسے شعراء کرام نے شرکت کی۔

council for social advancement held mushaira mehfil in barabanki
بارہ بنکی میں شعری نشست کا انعقاد
author img

By

Published : Jul 25, 2021, 9:07 PM IST

شہر کے نیو پلےوے اسکول میں ہوئی اس نشست میں عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما سنجے سنگھ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

دیکھیں ویڈیو

نشست کے آغاز سے قبل سوسائٹی کی جانب سے ان کو شال پہناکر استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر سنجے سنگھ نے محفل سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں جب سماج میں تفریق پیدا کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ ایسے میں شعراء کرام جوڑنے کی بات کرتے ہیں، جو قابل ستائش ہے۔

اس کے بعد نشست میں شعر و شاعری کا دور شروع ہوا۔ جس میں فیض خمار بارہ بنکوی، وقار بارہ بنکوی، فضیل لالپوری، محمد سلیم، عثمان مینائی، رام پرکاش بیخود اور عزم شاکری نے اپنے کلام سے ناظرین کا دل جیت لیا۔

مزید پڑھیں:

بارہ بنکی: کنویں کے پانی سے یرقان کا علاج

نشست میں سابق ریاستی وزیر اروند سنگھ گوپ نے بھی شرکت کی۔ نشست میں نظامت کے فرائض کو فضل انعام مدنی نے انجام دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.