دارلحکومت لکھنؤ میں کورونا کا قہر جاری ہے، یہاں ہر روز مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اتر پردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
یو پی میں رکارڈ 5,649 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، وہیں 56 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
دارالحکومت لکھنؤ میں شروعات کے دنوں میں کورونا کا پھیلاؤ بہت کم تھا، لیکن اب اس میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ آج ریکارڈ 950 مثبت کیس پائے گئے ہیں اور 15 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ لکھنؤ میں مریضوں کی تعداد 33,449 جبکہ 24,358 صحتیاب ہوئے اور 452 لوگوں کی موت ہوئی۔
اتر پردیش میں ایکٹیو کیسز کی بات کریں تو سب سے زیادہ لکھنؤ میں 8,543 ہیں۔ اتر پردیش حکومت کی تمام کوششوں کے باوجود نہ تو صوبے میں مثبت کیسز کم ہو رہے ہیں اور نہ ہی دارالحکومت لکھنؤ میں۔
مزید پڑھیں:
عالمی سطح پر کورونا سے 2.70 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر
پارلیمان رکن کوشل کشور اور جگدیش گاندھی کو دوبارہ کورونا ہو گیا ہے، جبکہ پی جی آئی ہسپتال میں ایک آئی اے ایس آفیسر کی کورونا سے موت ہو گئی ہے۔ لکھنؤ میں گذشتہ 12 دنوں میں رکارڈ 10 ہزار 102 مثبت کیسز آئے ہیں، جبکہ 138 لوگوں کی موت ہوئی ہے، وہیں 7 ہزار 473 مریض ڈسچارج بھی ہوئے ہیں۔