اترپردیش میں کرونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یو پی میں آج 817 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 19 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
صوبے میں اب تک 9995 مریض ڈسچارج کیے گئے ہیں۔
آگرہ سے 901، غازی آباد سے 420، نوئیڈا سے 622، میرٹھ سے 456، کانپور سے 481، سہارنپور سے 265، وارانسی سے 221، دارالحکومت لکھنؤ سے 446 ۔اس کے علاوہ دوسرے اضلاع سے بھی ڈسچارج کیا گیا ہے۔
کرونا وائرس سے اتر پردیش میں اب تک 507 موت ہوئی۔
آگرہ میں 79، میرٹھ میں 70، کانپور شہر میں 32
غازی آباد میں 39، علی گڑھ میں 20، فیروز آباد میں 20، مراد آباد میں 15، لکھنؤ میں 11۔ اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں کورونا متاثرین کی موت ہوئی ہے۔
اتر پردیش میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ بڑھتا ہی جارہا ہے۔ آج سب سے زیادہ 604 پازیٹیو کیس اور 23 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ سی ایم ہیلپ لائن میں کام کرنے والے 80 سے زائد ملازمین کووڈ 19 کے شکار ہو چکے ہیں، ساتھ ہی بڑی تعداد میں جی آر پی کے جوان بھی کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ اتنا ہی نہیں اب کورونا وائرس کے قدم پولیس ہیڈ کوارٹر میں بھی پڑ گئے ہیں۔