سرکاری ترجمان کے مطابق اس سلسلہ میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ہیلتھ اور طبی محکمہ کے حکام کے ساتھ جائزہ میٹنگ بلائی۔ کورونا وائرس کے خطرات کو دیکھتے ہوئے انہوں نے ہر ضلع اسپتال اور میڈیکل کالج میں 10 بستروں والے ’قرنطینہ وارڈ‘ بنانے کی ہدایت کی۔
وزیر اعلی نے کہا کہ محکمہ صحت، حکومت ہند کی وزارت صحت کے ساتھ تال میل اور رابطہ قائم کرتے ہوئے اس سلسلہ میں ہر ضروری قدم اٹھائے۔ انہوں نے کورونا وائرس سے متعلق سب کو آگاہ کرنے اور چوکسی برتنے کی بھی ہدایت دی۔
قابل غور ہے کہ کورونا وائرس کے انفیکشن سے پڑوسی ملک چین میں سوسے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں وائرس کی زدمیں آچکے ہیں۔