ETV Bharat / state

مرادآباد: کورونا وائرس کے پیش نظر مدرسوں میں ضروری اقدامات - کورونا وائرس کے پیش نظر مدرسوں میں ضروری اقدامات

ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے مدرسوں میں احتیاطی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے باوجود اب بھی مدرسوں میں دینی تعلیم مسلسل جاری ہے۔

کورونا وائرس کے پیش نظر مدرسوں میں ضروری اقدامات

author img

By

Published : Mar 16, 2020, 4:37 AM IST

بھارت سمیت پوری دنیا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے اور اس کا حوف روز بروز بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کورونا وائرس کے بڑھتے اثرات کو دیکھتے ہوئے تعلیمی ادارے بند کیے جا رہے ہیں، لیکن ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں واقع مدرسوں پر اس کا کوئی اثر دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے۔

کورونا وائرس کے پیش نظر مدرسوں میں ضروری اقدامات

کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے باوجود یہاں پر کوئی تعطیل کا اعلان نہیں کیا گیا ہے جبکہ ریاستی حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر سبھی تعلیمی اداروں کو 22 مارچ تک بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کورونا وائرس کے خوف سے مدرسوں میں ماسک لگا کر بچوں کو درس دیا جارہا ہے۔ ساتھ ہی بچوں کو کورونا وائرس کے انفیکشن سے بچانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

کورونا وائرس کے پیش نظر بھارت میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے لیکن مدرسوں کے طالب علم مسلسل تعلیم حاصل کرنے کے لیے آرہے ہیں لیکن احتیاط کے طور پر ماسک لگا کر آرہے ہیں۔

مدرسہ کے صدر محمد تحسین بتاتے ہیں کہ مدرسہ میں تقریبا 50 بچے دینی تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ پہلے بچوں کو آمنے سامنے دو قطار میں بٹھایا جاتا تھا۔ حالانکہ آمنے سامنے بچوں کے درمیان فاصلہ رہتا تھا۔ لیکن اب بچوں کو الگ الگ بٹھایا جا رہا ہے۔ بچوں کے بیچ میں 2 سے 3 میٹر کا فاصلہ رکھا گیا ہے اور بچوں کو گھر سے ہی ماسک لگا کر آنے کو کہا گیا ہے۔ کورونا وائرس کے بڑھتے اثرات کو دیکھتے ہوئے مدرسہ میں صاف صفائی کا خاص خیال رکھا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.