نوئیڈا میں جس طرح سے کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، اس کے باوجود بھی لوگ زیادہ سنجیدہ نہیں ہیں۔
عوامی سطح پر پہلے جیسی بیداری بھی دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے۔ کل 3 مریضوں کی موت واقع ہوئی تھی۔ وہیں متاثرہ 140 مریض صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو لوٹ گئے ہیں۔
اب تک ضلع میں کل 20،585 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔ جبکہ مجموعی طور پر 80 مریض دم توڑ چکے ہیں۔
مزید پڑھیں:
یوگی حکومت نےاحتجاج پر عائد کی پابندی
آج یہاں 1357 فعال کیسز کی اطلاعات ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے شادی و دیگر تقاریب میں شرکت پر کچھ پابندیاں عائد کی گئی ہیں، لیکن موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے ناکافی لگتی ہے۔