ETV Bharat / state

کورونا وائرس سے بیدار کرنے والا نغمہ

مرکزی اور ریاستی حکومتیں کورونا وائرس سے بچنے کے لئے تمام تر کوششیں کر رہی ہیں۔ اس کے لئے پولیس کی سختی، انتظامیہ کی بیداری مہم کے ساتھ اب ایک ثقافتی سوسائٹی نے عوام کو آگاہ کرنے کے لیے ایک نغمہ  تیار کیا ہے۔ اس نغمہ میں کورونا سے محفوظ رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

coronavirus awareness song in bareilly
کورونا وائرس سے بیدار کرنے والا نغمہ
author img

By

Published : Aug 30, 2020, 3:42 PM IST

آپ سبھی نے شہر کے تمام بازاروں میں آمد رفت کے دوران حکومت کی جانب سے لوگوں کو آگاہ کرنے والا نغمہ ضرور سنا ہوگا۔ یہ نغمہ لاؤڈ اسپیکر پر عوام کو کورونا کے تئیں بیدار کرنے کے مقصد سے بجایا جاتا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

جس میں وائس اوور آرٹسٹ نے اپنی آواز دیکر کورونا سے محفوظ رہنے کی ہدایت دی ہے اور مہلک بیماری سے بچنے کا طریقہ بھی بتایا گیا ہے۔

اب ”اومنگ کلچرل ویلفیئر سوسائٹی“ کے زیر اہتمام قصبہ سینتھل کے رہنے والے شارب ہندی نے اپنی قلم سے ایک نغمہ لکھا ہے۔

اس نغمہ کو ناظم جان نے اپنی آواز دی ہے اور تعبیر حسین نے اسے پیش کیا ہے۔ نغمہ کے الفاظ ہیں، ”عزیزو حوش میں آؤ، بلا پھیلی ہے دنیا میں“۔

اس نغمہ میں حکومت کی جانب سے عوام کو عالمی وبا کورونا سے محفوظ رہنے کے ہدایات، تجاویز اور کورونا کے برے اثرات کے بابت بتایا گیا ہے۔ ”اومنگ کلچرل ویلفیئر سوسائٹی“ نے مزید معلومات فراہم کراتے ہوئے کہا کہ اب نئے انداز میں ایک نغمہ شروع کرنے جا رہے ہیں، جس کا عنوان ہے، ”کورونا ایک آفت بن گئی ہے، یہ آفت کیا قیامت بن گئی ہے“۔

مزید پڑھیں:

جانئے! اَن لاک 4 کی اہم باتیں

معلومات فراہم کرانے کے دوران تعبیر حسین، شارب ہندی، ناظم جان، پرمود رگھوونشی، ایم جے جان، ایلون ڈینیل اور میڈیا انچارج پون کالرا وغیرہ موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.